ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا سے متاثر دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا اسپتال میں داخل

کورونا وائرس (Coronavirus) سے متاثر دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا (Manish Sisodia) کی طبیعت خراب ہونے کے بعد آج انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ منیش سسودیا کو لوک نائک جے پرکاش اسپتال (ایل این جے پی) میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • Share this:
کورونا سے متاثر دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا اسپتال میں داخل
کورونا سے متاثر دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا اسپتال میں داخل

نئی دہلی: کورونا وائرس (Coronavirus) سے متاثر دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا (Manish Sisodia) کی طبیعت خراب ہونے کے بعد آج انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ منیش سسودیا کو لوک نائک جے پرکاش اسپتال (ایل این جے پی) میں داخل کرایا گیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ 14 ستمبر کو کورونا سے متاثر پائے گئے تھے اور گھر پر ہی آئیسولیشن میں تھے۔ منیش سسودیا دہلی حکومت کے دوسرے وزیر ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے دہلی کے وزیرصحت ستیندر جین بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔ سسودیا کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے 14 ستمبر کو دہلی اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔


عام آدمی پارٹی کے کورونا سے متاثر ہونے والے اراکین اسمبلی


وشیش روی۔ قرول باغ


کالکا جی۔ آتشی

پٹیل نگر۔ راج کمار آنند

آرکے پورم۔ پرملا ٹوکس

مادی پور۔ گریش سونی

وزیر پور۔ راجیش گپتا

کراڑی۔ ریتو راج

پٹپڑ گنج۔ منیش سسودیا

شکوربستی۔ ستیندر جین

گوکل پور۔ سریندر کمار

بی جے پی کے کورونا سے متاثر ہونے والے اراکین

گھونڈہ- اجے مہاویر

کراول نگر- موہن سنگھ بشٹ

دہلی حکومت کا دعویٰ

دوسری جانب، ملک کی الگ الگ ریاستوں سے آرہی آکسیجن کی کمی کے درمیان دہلی کے وزیر اعلیٰ ستیندر جین نے کہا کہ دہلی میں فی الحال آکسیجن کی کمی نہیں ہے۔ موجودہ حالت کی بات کریں تو ابھی ہفتہ بھر کا اسٹاک اسپتالوں میں بچا ہے۔ حالانکہ، ستیندر جین نے کہا کہ پہلے کے مقابلے تھوڑی پریشانی ضرور ہے۔ ستیندر جین نے بتایا کہ دہلی میں آکسیجن کی سپلائی یوپی اور راجستھان سے ہی ہوتی ہے۔ راجستھان میں گزشتہ کچھ وقت سے آکسیجن میں کافی کمی آئی ہے، اس لئے آکسیجن سپلائر کو کہا گیا ہے کہ پہلے ریاست کی ضرورت کو پورا کریں، اس کے بعد باقی ریاستوں میں سپلائی کریں۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 23, 2020 10:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading