نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی رہائش گاہ پر چھاپے کے بعد اب سی بی آئی کی طرف سے درج ایف آئی آر کی جانکاری بھی سامنے آئی ہے۔ اس ایف آئی آر میں پہلے نمبر پر ملزم نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو بنایا گیا ہے۔ اس کے بعد آئی اے ایس آرو گوپی کرشن کو ملزم بنایا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کل 16 افراد کے ساتھ ہی ایک کمپنی کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور ہندوستانی انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے افسر آرو گوپی کرشن کے کیمپوں کے علاوہ 25 مقامات پر جمعہ کے روز چھاپہ ماری کی ہے۔ افسران نے بتایا کہ سی بی آئی نے گزشتہ سال نومبر میں لائی گئی دہلی آبکاری پالیسی بنانے اور اس کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے ایک ایف آئی آر درج کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔لشکر طیبہ اور البدر کو حوالہ کے ذریعہ ٹیرر فنڈنگ کرنے کا الزام میں محمد یٰسین دہلی سے گرفتارکیا ہے ایف آئی آر میںسی بی آئی کی طرف سے درج ایف آئی آر میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا پر آبکاری پالیسی اور ایکجیکیوشن میں سرکاری ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ ساتھ ہی ایل جی کی اجازت کے بغیر شراب پروڈیوسر کو فائدہ پہنچانے، شراب دوکانداروں کو فائدہ پہنچانے، شراب تاجروں کے ایم ڈی واپس کرنے اور L1,L7 لائسنس دینے کے عمل میں گھوٹالے کا الزام بھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کین بیئر پالیسی میں بھی بدعنوانی کا الزام ہے۔
قابل ذکر ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے آبکاری پالیسی 2021-22 کے نفاذ میں مبینہ بدعنوانیوں کی مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) سے جانچ کرانے کی سفارش کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی کے چیف سکریٹری کی جولائی میں دی گئی رپورٹ کی بنیاد پر سی بی آئی جانچ کی سفارش کی گئی تھی، جس میں گورنمنٹ آف نیشنل کیپیٹل ٹیریٹری ایکٹ 1991، کام کرنے کے قوانین (ٹی او بی آر) 1993، دہلی ایکسائز ایکٹ 2009 اور دہلی ایکسائز ضابطہ 2010 کی بنیادی طور پر خلاف ورزی کئے جانے کی بات کہی گئی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔