ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر ڈپٹی کمشنر آف پولیس نےکہا- دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی موت

ڈپٹی کمشنرآف پولیس ابھیشیک تریموکھے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دم گھٹنے کو موت کی وجہ بتایا گیا ہے’۔ ممبئی پولیس نے مختلف زاویوں سے خودکشی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 15, 2020 08:41 PM IST
  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر ڈپٹی کمشنر آف پولیس نےکہا- دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی موت
سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر ڈپٹی کمشنر آف پولیس نےکہا- دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی موت

ممبئی: بالی ووڈ کے جانے مانے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت دم گھٹنے کے سبب ہوئی ہے، اس طرح کی اطلاع ڈپٹی کمشنرآف پولیس ابھیشیک تریموکھے نے دی۔ اتوار کی رات دیرگئے، ڈاکٹر آر این کوپر میونسپل جنرل اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس کی رپورٹ آج سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے دوسرے دن موصول ہوئی۔ اس ضمن میں ابھیشیک تریموکھے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دم گھٹنے کو موت کی وجہ بتایا گیا ہے"۔

دریں اثناء سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے ایک دن بعد، یہاں پیر کے روز پولیس نے مختلف زاویوں سے خودکشی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے اس واقعے پر راجپوت کی دوستوں ریہ چکرورتی اور مہیش شیٹی سے بھی پوچھ گچھ کی ہے اور امکان ہے کہ کچھ اور افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔


مہیش شیٹی کی سوشل میڈیا ٹیم نے ایک پوسٹ میں کہا کہ “چونکہ ہم سب سشانت سنگھ راجپوت کی بے وقت موت کے بارے میں سن کر بہت غمزدہ اور حیران ہیں… اسی طرح مہیش شیٹی بھی ہیں۔ اُس نے ایک بھائی، ایک بہت ہی پیارا دوست کھودیا ہے اور وہ ابھی بھی صدمے میں ہے۔ اس لئے، ہم، ان کی میڈیا ٹیم، میڈیا کی طرف سے اور آپ سب سے، ان کی طرف سے درخواست کرتے ہیں کہ براہ کرم اسےکچھ رازداری برتیں اور اسے اپنے نقصان پر غمزدہ ہونے کا موقع دیں"۔


سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے ایک دن بعد، یہاں پیر کے روز پولیس نے مختلف زاویوں سے خودکشی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے ایک دن بعد، یہاں پیر کے روز پولیس نے مختلف زاویوں سے خودکشی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


اطلاع کے مطابق تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر، باندرا پولیس اسٹیشن، کرائم برانچ سی آئی ڈی اور محکمہ فارنسک سے الگ ٹیموں نے سشانت سنگھ راجپوت کے باندرا فلیٹ کا دورہ کیا۔ آج صبح ، راجپوت کا کنبہ ممبئی سے پٹنہ سے ممبئی پہنچا، باندرا میں واقع اس کے گھر گیا اور بعد میں اس کی لاش کا دعویٰ کیا۔ بعد ازں بھاری بارش میں ولے پارلے قبرستان میں جنازہ کے لئے لے جایا گیا اور آخری رسومات ادا کی گئیں، جس میں بڑی تعداد میں میڈیا، پولیس اور چند مداح موجود تھے۔
واضح رہے کہ اتوار (14 جون) کو 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنے گھر کے بیڈ روم میں لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔ جیسے ہی خودکشی کی خبر پھیلی تھی، بالی ووڈ اور ان کے ہزاروں مداح غم و غصے میں آگئے تھے۔ سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال سے سیاسی لیڈران، فلمی شخصیات اور دنیائے کھیل سے تعلق رکھنے کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔
First published: Jun 15, 2020 08:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading