جسم گورا ہونے کے باوجود مرد کے اس عضو کا کالا ہونا کوئی پریشانی کی بات
الگ الگ لوگوں میں عضو تناسل کا رنگ مختلف ہوتا ہے اور ہندوستانیوں کے عضو تناسل کالے ہوتے ہیں۔ یہ پوری طرح سے جینیاتی معاملے ہیں۔ اس سے کوئی مطلب نہیں ہے کہ آپ کا باقی جسم گورا ہے یا کالا، بیشتر ہندوستانیوں کے عضو تناسل کے رنگ عموماً کالے ہوتے ہیں۔ اس کے لئے شرم محسوس کرنے جیسی کوئی بات نہیں ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 12, 2021 11:17 PM IST

جسم گورا ہونے کے باوجود مرد کے اس عضو کالا ہونا کوئی پریشانی کی بات
کیا سبھی لوگوں کے عضو تناسل جسم کے دیگر حصوں کے مقابلے کالا ہوتا ہے؟ میں گورا ہوں، لیکن میرے عضو تناسل کا اوپری حصہ اتنا صاف نہیں نظر آتا۔
پہلی بار تو آپ نے یہ سوال پوچھنے کی ہمت کی، مجھے اس کی خوشی ہے۔ ایک ایسا ملک جہاں کا ہر شخص گورا دکھنے کے لئے پاگل ہے اور جو گورا ہونے کا مطلب صاف اور پاک ہونا سمجھتا ہے اور کالا ہونے کا مطلب گندہ ہونا سمجھتا ہے، کئی لوگوں کو یہ فکر ہوتی ہے کہ وہ اتنے پُرکشش نہیں ہیں کیونکہ ان کے عضو تناسل ان کے جسم کی چمڑی کے مقابلے میں کالے ہیں۔ کئی لوگوں میں اس کی وجہ سے شرم، فکر اور خوف کی صورتحال پیدا ہوتی ہے اور ان کو لگتا ہے کہ اس سے وہ اپنے پارٹنر کی نظر میں اتنے پُرکشش نہیں رہ جائیں گے۔ اگر یہ ایسی بات ہے، جس سے آپ کو تشویش لاحق ہے تو میں آپ کو مطمئن کرنا چاہتی ہوں کہ عضو تناسل، کولہوں اور ران کا اندرونی حصے کے آس پاس کی چمڑی کا کالا ہونا پوری طرح عام بات ہے۔
الگ الگ لوگوں میں عضو تناسل کا رنگ مختلف ہوتا ہے اور ہندوستانیوں کے عضو تناسل کالے ہوتے ہیں۔ یہ پوری طرح سے جینیاتی معاملے ہیں۔ اس سے کوئی مطلب نہیں ہے کہ آپ کا باقی جسم گورا ہے یا کالا، بیشتر ہندوستانیوں کے عضو تناسل کے رنگ عموماً کالے ہوتے ہیں۔ اس کے لئے شرم محسوس کرنے جیسی کوئی بات نہیں ہے اور اس سے بھی اہم یہ ہے کہ یہ صفائی کم ہونے یا گندگی کی نشانی نہیں ہے۔ یہ عام چمڑے کی ہی طرح ہوتا ہے، بس تھوڑا سا گہرا رنگ لئے ہوتا ہے۔
بالی ووڈ کے اداکاروں یا پورن سے جڑے لوگوں کے عضو تناسل کے صاف ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ ان کے عضو تناسل کی جلد ٹونڈ ہوتی ہے اور اس کی وجہ یا تو یہ ہوتی ہے کہ یہ میک اپ کا استعمال کرتے ہیں، فوٹو شاپ سافٹ ویئر کے ایئر برش کا استعمال کرتے ہیں یا پھر ان کی جینیاتی بناوٹ ہی ایسی ہوتی ہے۔ جسم کے الگ الگ حصوں میں جلد کے رنگ کا الگ ہونا پوری طرح عام ہے۔
اپنے جسم کی جلد پر کئی طرح کے رنگ کے ہونے کو فنکارانہ سمجھ کر اس کا لطف اٹھائیے۔ ہندوستانیوں میں عضو تناسل کا کالا ہونا بہت ہی عام ہے اور اس لئے اپنے ہندوستانی ہونے پر فخر کیجئے! آپ جیسے ہیں، ویسے ہی خوبصورت لگتے ہیں۔