ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر: دیویندرفڑنویس نے اجیت پوارکو نائب وزیراعلی بنانے کی غلطی کا اعتراف کیا

اجیت پوارکونائب وزیراعلی کےعہدے پر فائزکرنے والی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈردیویندرفڑنویس نےمزید کہا کہ اجیت پورا نےان سےکہا تھا کہ این سی پی، کانگریس اور شیو سینا کے ہمراہ مل کرحکومت قائم نہیں کرنا چاہتی ہے۔

  • Share this:
مہاراشٹر: دیویندرفڑنویس نے اجیت پوارکو نائب وزیراعلی بنانے کی غلطی کا اعتراف کیا
دیویندرفڑنویس نےکہا- حکومت بنانےکےلئےاجیت پوارنے مجھ سے کیا تھا رابطہ

ممبئی: مہاراشٹرکےسابق وزیراعلی اوراپوزیشن لیڈردیویندرفڑنویس نےآج یہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی لیڈراجیت پوارکونائب وزیراعلی کےعہدے پرفائزکرنے والی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئےکہا کہ راشٹروادی کانگریس کے سربراہ شرد پوارکویہ بات پہلے سے معلوم تھی کہ ان کے بھتیجےاجیت پوار بی جے پی کے ہمراہ مل کر حکومت سازی کے لئے تیارتھےاورنائب وزیر اعلی کے حلف لینے سے بھی واقف تھے۔ نیز یہ تمام سرگرمیاں اچانک نہیں ہوئی بلکہ کئی میٹنگوں کے سلسلے کے بعد لائحہ عمل ترتیب دیا گیا تھا۔

اجیت پوارنائب وزیراعلی کا حلف لینے والے معاملے پرآج پہلی مرتبہ خاموشی توڑتے ہوئے بڑے بے باکانہ انداز میں دیوندرفڑنویس نے کہا کہ اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کا حلف لینے سے قبل انہیں یقین دلایا تھا کہ این سی پی کے تمام 54 اراکین اسمبلی کی بی جے پی کومکمل حمایت حاصل ہوگی اورحلف لینے سےقبل اجیت پوارنےکئی ایک اراکین اسمبلی سےان کی ٹیلیفون پرگفتگو بھی کرائی تھی۔

اجیت پوارکو نائب وزیر اعلی کے عہدے پر فائزکرنے والی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈردیویندرفڑنویس نے مزید کہا کہ اجیت پورا نےان سے کہا تھا کہ این سی پی، کانگریس اورشیوسینا کے ہمراہ مل کرحکومت قائم نہیں کرنا چاہتی ہے۔ ایک مستحکم حکومت کی خاطر بی جے پی کے ہمراہ حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ دیویندرفڑنویس نےکہا کہ اجیت پوارکی اس یقین دہانی کےبعد ہی انہوں نےگورنربھگت سنگھ کوشیاری سے رابطہ قائم کرکے حکومت سازی کادعوی پیش کیا تھا۔ فڑنویس نے مزید کہا کہ ابھی توصرف چند ہی حقائق سےعوام واقف ہوئے ہیں، آہستہ آہستہ اس پورے راز کا پردہ فاش ہوگا تب مہاراشٹرکی عوام حقیقت سے واقف ہوں گے۔

First published: Dec 08, 2019 11:59 PM IST