دوسرے دن بھی فلم ’ہرہرمہادیو‘ کی مخالفت جاری، شائقین سے بدسلوکی پر سابق وزیر آوہاڈ کے خلاف کیس درج
دوسرے دن بھی فلم ’ہرہرمہادیو‘ کی مخالفت جاری، شائقین سے بدسلوکی پر سابق وزیر آوہاڈ کے خلاف کیس درج
فلم کی بات کریں تو، ہر ہر مہادیو، میں شیواجی مہاراج کے سپہ سالار باجی پربھو دیشپانڈے پر یہ فلم مبنی ہے۔ یہ فلم ناقدین اور شائقین دونوں کو ہی بے حد پسند آرہی ہے۔
مراٹھی کی تاریخی فلم ’ہر ہر مہادیو‘ کے خلاف لگاتار دوسرے دن بھی مخالفت جاری رہا۔ دراصل، فلم پر حقائق سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگانے کے بعد سے اس کی مخالفت ہورہی ہے۔ فلم کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے تحت مظاہرین نے ناسک شہر کے ایک ملٹی پلیکس میں اسکریننگ میں رکاوٹ ڈالی، وہیں اب اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کیا ہے۔
ٹھانے پولیس نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر جتیندر آوہاڈ اور قریب 100 دیگر لوگوں کے خلاف پیر رات ملٹی پلیکس پر ہر ہر مہادیو کی اسکریننگ میں شائقین کو مبینہ طور پر پریشان کرنے کے لیے کیس درج کیا ہے۔ ان کے کلاف درج شکایت کے مطابق، جب تماشائیوں نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا اور خلل کے بارے میں تبصرے کیے تو انہوں نے اور ان کے حامیوں نے کچھ لوگوں کو مارا پیٹا۔ تاہم ابھی تک اس معاملے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔ اس سے پہلے مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے منگل کو مراٹھی فلم ہر ہر مہادیو دیکھنے گئے تماشائیوں کی پٹائ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ اس واقعہ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے فڈنویس نے کہا کہ تاریخی فلم ہر ہر مہادیو دیکھنے گئے شائقین کی پٹائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے صاف کیا کہ ایسے واقعات میں شامل لوگوں کے خلاف کڑی کارروائی بھی کی جائے گی۔
فلم کی بات کریں تو، ہر ہر مہادیو، میں شیواجی مہاراج کے سپہ سالار باجی پربھو دیشپانڈے پر یہ فلم مبنی ہے۔ یہ فلم ناقدین اور شائقین دونوں کو ہی بے حد پسند آرہی ہے۔ حالانکہ، مظاہرہ کررہے لوگوں کا کہنا ہے کہ فلم میں چھترپتی شیواجی کے کردار کو غلط طور سے دکھایا گیا ہے۔ تاریخ سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گزشتہ روز مہاراشٹر کے پونے اور ٹھانے میں کچھ تنظیموں کے لوگ سڑکوںپر اتر آئے۔ انہوں نے ’ہر ہر مہادیو‘ کی تنقید کی اور سینما گھروں میں فلم کی نمائش ہونے سے روک دیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔