ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

اسامہ بن لادن کی تعریف سے پاکستان کا دہشت گردی حامی چہرہ اجاگر

راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ چشتی کی درگاہ کے دیوان زین العابدین علی نےکہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دہشت گرد اسامہ بن لادن کو ’شہید‘ کہنے سے پاکستان کا دہشت گردی حامی چہرہ سامنے آگیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 27, 2020 09:48 PM IST
  • Share this:
اسامہ بن لادن کی تعریف سے پاکستان کا دہشت گردی حامی چہرہ اجاگر
اسامہ بن لادن کی تعریف سے پاکستان کا دہشت گردی حامی چہرہ اجاگر

اجمیر: راجستھان کے اجمیر واقع خواجہ چشتی کی درگاہ کے دیوان زین العابدین علی نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دہشت گرد اسامہ بن لادن کو ’شہید‘ کہنے سے پاکستان کا دہشت گردی حامی چہرہ سامنے آگیا ہے۔ زین العابدین علی عابدین نے آج جاری بیان میں کہا کہ دہشت گرد کو شہید کہنے سے پاکستان کا دہشت گرد حامی رویہ صاف ظاہر کررہا ہے۔


چین جیسے ملک دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کی ہتھیاراور مالی مدد سے مددکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت لشکرطیبہ اور جیش محمد جیسی دہشت گرد تنظیموں کو پہنچنے والی فنڈنگ پر بھی لگا م نہیں لگاپارہی ہے، جس سے پاکستان کے ارادے واضح ہوتے ہیں۔


خواجہ چشتی کی درگاہ کے دیوان زین العابدین علی نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دہشت گرد اسامہ بن لادن کو ’شہید‘ کہنے سے پاکستان کا دہشت گردی حامی چہرہ سامنے آگیا ہے۔
خواجہ چشتی کی درگاہ کے دیوان زین العابدین علی نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دہشت گرد اسامہ بن لادن کو ’شہید‘ کہنے سے پاکستان کا دہشت گردی حامی چہرہ سامنے آگیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ مسلمانوں اور ان کے حقوق پرسخت حملہ کرنے والا چین ہے۔ چین میں مقیم مسلمانوں کو اذیت دی جارہی ہے جس کے لئے ہندستان کو بھی مسلم ممالک کے ساتھ مل کر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ مسٹر عابدین نے کہاکہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب پاکستان میں اعلی عہدوں پر بیٹھے لوگ متنازعہ بیان دے رہے ہیں۔ اوسامہ بن لادن کے تئیں بھی پاکستان کا موقف ہمیشہ نرم رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی پارلیمنٹ میں یہ کہہ کہ امریکی فوج نے پاکستان میں گھس کر لادن کو شہید کردیا، سے ان کی اصلیت کا پتہ چلتا ہے۔
First published: Jun 27, 2020 09:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading