اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایئرانڈیا پر DGCA کی کارروائی، لگایا 30 لاکھ کا جرمانہ، پائلٹ کا لائسنس منسوخ

    Youtube Video

    Air India Peeing Case: ڈی جی سی اے نے قواعد کی خلاف ورزی پر ایئر انڈیا پر 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے، اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکامی پر فلائٹ کے پائلٹ ان کمانڈ کا لائسنس 3 ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      Air India Peeing Case: ہندوستان کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے 26 نومبر 2022 کو ایئر انڈیا (اے آئی) کی نیویارک سے دہلی پرواز میں ایک بزرگ خاتون پر پیشاب کرنے پر ایئر لائنز کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ڈی جی سی اے نے قواعد کی خلاف ورزی پر ایئر انڈیا پر 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے، اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکامی پر فلائٹ کے پائلٹ ان کمانڈ کا لائسنس 3 ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے اور ڈائریکٹر AI- پر 3 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دوران پرواز خدمات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

      داصل، 26 نومبر 2022 کو نیویارک سے دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں ایک مسافر شنکر مشرا نے ایک بزرگ خاتون پر پیشاب کر دیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ وہ نشے میں تھا۔ خاتون نے واقعے کے اگلے ہی دن ایئر لائنز سے تحریری شکایت بھی درج کی تھی لیکن ایئر انڈیا نے اس بارے میں پولیس یا دیگر متعلقہ ایجنسیوں کو مطلع نہیں کیا۔ ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے پر خاتون نے 4 جنوری کو دہلی پولیس سے شکایت کی تھی۔ دہلی پولیس کی پوچھ گچھ پر ایئر انڈیا نے اس واقعہ کی معلومات دی تھی۔ اس کے بعد دہلی پولیس نے ملزم شنکر مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ بیورو آف امیگریشن نے ان کے خلاف لک آؤٹ سرکلر (LOC) جاری کیا تھا۔

      خاتون پر پیشاب کرنے کا معاملہ: شنکر مشرا کے ساتھ بیٹھے شخص نے بتائی پائلٹ اور کیبن کرو کی بے حیائی

      یئرانڈیا کی فلائٹ میں ایک اور کیس، نشے میں 8 سال کی بچی کے ساتھ کر رہا تھا غلط کام

       

       

      خاتون پر پیشاب کرنے کے بعد ملزم فرار، بولا۔ معاف کردو، بیوی۔بچے پریشان ہوں گے

      دہلی پولیس کی ایک ٹیم نے اسے 7 جنوری 2023 کو بنگلورو سے گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کیا تھا، جہاں سے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ اپنی سطح پر کارروائی کرتے ہوئے ایئر انڈیا نے ملزم شنکر مشرا پر پہلے 30 دنوں کے لیے پرواز پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ایک دن پہلے ایئر انڈیا کی جانب ایک بیان جاری کیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ ملزم شنکر مشرا پر 4 ماہ کی پرواز کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایئر انڈیا کے ترجمان کے مطابق، ایک سابق ڈسٹرکٹ جج کی سربراہی میں 3 رکنی اندرونی کمیٹی نے معاملے کی جانچ کی اور شنکر مشرا کو "خراب رویے والا مسافر" پایا۔ سول ایوی ایشن کی متعلقہ دفعات کے مطابق شنکر مشرا پر 4 ماہ کے لیے پرواز کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: