اپنا ضلع منتخب کریں۔

    'ایف آئی آر کریں، مسافر کو باندھ دیں'، فلائٹ میں ساتھی مسافروں کے ساتھ خراب رویہ پر ڈی جی سی اے سخت

    'ایف آئی آر کریں، مسافر کو باندھ دیں'، فلائٹ میں ساتھی مسافروں کے ساتھ خراب رویہ پر ڈی جی سی اے سخت

    'ایف آئی آر کریں، مسافر کو باندھ دیں'، فلائٹ میں ساتھی مسافروں کے ساتھ خراب رویہ پر ڈی جی سی اے سخت

    Air India Story: ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ساتھی مسافر پر پیشاب کرنے کا تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ اس کو لے کر دی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے جمعہ کو طیارہ کمپنیوں کو سخت ایڈوائزری جاری کی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ساتھی مسافر پر پیشاب کرنے کا تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ اس کو لے کر دی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے جمعہ کو طیارہ کمپنیوں کو سخت ایڈوائزری جاری کی ۔ ڈی جی سی اے نے سبھی کمپنیوں کے آپریشن ہیڈ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ کنٹرول میں نہیں آرہے مسافروں، شرابی مسافروں اور بد تمیزی کررہے مسافروں کے خلاف ضروری ڈیوائس کا استعمال کریں ۔ انہیں کسی چیز سے باندھ دیں اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں ۔

      ڈی جی سی اے نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ حالیہ کچھ واقعات میں دیکھا گیا ہے کہ سفر کے دوران فلائٹ میں مسافر بدتمیزی کرتے ہیں اور غلط رویہ اختیار کرتے ہیں ۔ ان لوگوں کے غلط رویہ کے خلاف پائلٹ اور کیبن کرو سخت کارروائی نہیں کر پاتے ہیں ۔ بتادیں کہ ڈی جی سی اے نے یہ مشاورت اس واقعہ کے بعد جاری کی ہے، جس میں ایک شخص نے نشے میں خاتون ساتھی مسافر پر پیشاب کردیا تھا ۔ خاتون کی عمر تقریبا 70 سال ہے اور دونوں بزنس کلاس میں سفر کررہے تھے ۔ یہ واقعہ 26 نومبر کو نیویارک ۔ دہلی ایئر انڈیا فلائٹ میں پیش آیا تھا ۔



      ابھی یہ تنازع ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ ایئر انڈیا کی ہی دوسری پیرس ۔ نئی دہلی فلائٹ میں ایک شرابی مسافر نے خاتون کے کمبل پر پیشاب کردیا تھا۔ ایئر انڈیا نے دونوں واقعات کی شکایت ڈی جی سی اے کو نہیں کی ۔ اس کو لے کر ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا کو جم کر لتاڑ لگائی اور اس کو غیر کاروباری بتایا ۔ اتنا ہی نہیں ڈی جی سی اے نے نیویارک ۔ نئی دہلی فلائٹ میں پیش آئے واقعہ کو لے کر ایئرانڈیا کو وجہ بتاو نوٹس بھی جاری کیا ہے ۔

      ڈی جی سی اے نے ایڈوائزری میں ایئرکرافٹ رولس 1937 کا حوالہ دیا ۔ اس نے بتایا کہ رولس 1937 کے پیرا 4.11 کی سیریز ایم ، پارٹ 6 کے مطابق فلائٹ اڑا رہا پائلٹ مسافروں کے تحفظ کیلئے ذمہ دار ہے ۔ یہ ایکٹ بتاتا ہے کہ طیارہ میں کچھ بھی گڑبڑ ہونے پر پائلٹ کو فورا رد عمل کا حق ہے ۔ وہی سبھی کے تحفظ کیلئے ذمہ دار ہے ۔ اگر کیبن کرو حالات کو کنٹرول نہیں کر پارہے ہیں تو پائلٹ کو فوری قدم اٹھانا چاہئے ۔

      یہ بھی پڑھئے: 'لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کریں'، جوشی مٹھ پر وزیراعلی دھامی کی ہائی لیول میٹنگ


      یہ بھی پڑھئے : کانپور میں ٹھنڈ ہورہی جان لیوا، ہارٹ اٹیک اور برین اسٹروک سے 25 کی موت



      اس کے علاوہ ایئرلائن کے سینٹرل کنٹرول کو واقعہ پر ایکشن لینے کیلئے فورا مطلع کرنا چاہئے ۔ پیرا 4.13 کہتا ہے کہ طیارہ کی لینڈنگ کے بعد اس کے نمائندے کو سیکورٹی ایجنسی میں جاکر ایف آئی آر درج کرانی چاہئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: