طیاروں میں بے قابو مسافروں سے نمٹنے کے لیے DGCA کی ایڈوائزری جاری، جانیے ریگولیٹر نے ایئر لائنز کو کیا کہا

طیاروں میں بے قابو مسافروں سے نمٹنے کے لیے DGCA کی ایڈوائزری جاری، جانیے ریگولیٹر نے ایئر لائنز کو کیا کہا. فائل فوٹو ۔

طیاروں میں بے قابو مسافروں سے نمٹنے کے لیے DGCA کی ایڈوائزری جاری، جانیے ریگولیٹر نے ایئر لائنز کو کیا کہا. فائل فوٹو ۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے کہا، ’اس طرح کے واقعات سے ہوائی جہاز کے آپریشنز کی حفاظت سے سمجھوتہ کرنے کا اندیشہ ہے۔‘

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    (ڈی جی سی اے) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے پیر کے روز ایئر لائنز کو ایک ایڈوائزری جاری کی جس میں جہاز میں بے قابو مسافروں سے نمٹنے کے لیے موجودہ پروویژنس کا اعادہ کیا گیا۔ ڈی جی سی اے نے یہ ایڈوائزری فلائٹس میں مسافروں کی طرف سے بے حیائی سے متعلق واقعات کے پیش نظر جاری کی ہے۔ واضح کریں کہ ایئر انڈیا نے ایک مرد مسافر کو آف لوڈ کیا تھا جس پر دہلی-لندن کی پرواز سے عملے کے دو ارکان کو جسمانی نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    گہلوت حکومت کے خلاف پائلٹ کی ہڑتال پر کانگریس سخت، پارٹی مخالف سرگرمی قرار دیا

    ڈی جی سی اے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ شہری ہوابازی ضرورتوں (سی اے آر) کے تحت بے قابو مسافروں سے نمٹنے کے لیے ائرلائن کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے پروویژن ہیں۔ اس کے علاوہ سی اے آر میں پائلٹوں، عملہ کے ارکان اور انفلائٹ سروس کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    عام آدمی پارٹی کو ملا قومی پارٹی کا درجہ، الیکشن کمیشن نے دی منظوری، NCP، CPI اور TMC سے چھینا۔۔۔

    ایئرلائنس ایسے واقعات سے صحیح طریقے سے نمٹنے میں ناکام رہے: ڈی جی سی اے

    ڈی جی سی اے نے کہا کہ حالیہ دنوں میں جہاز میں تمباکو نوشی، پینے کے مشروبات کا استعمال جیسے کچھ واقعات ہوئے ہیں۔ اس کے نتیجہ میں بے قابو رویہ، مسافروں کے درمیان تنازعہ اور پرواز کے دوران جہاز میں سوار مسافروں کی جانب سے کبھی کبھی نامناسب لمس یا جنسی ہراسانی کی جاتی ہے۔ ان واقعات کے دوران عہدہ پر براجمان جن میں پائلٹ اور کیبن کرو کے ارکان شامل ہیں، مناسب کارروائی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے کہا، ’اس طرح کے واقعات سے ہوائی جہاز کے آپریشنز کی حفاظت سے سمجھوتہ کرنے کا اندیشہ ہے۔‘
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: