ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار کےڈی جی پی کا بڑا اعلان، فرقہ ورانہ ماحول بگاڑنے والوں پرہوگی سخت کارروائی

ڈی جی پی کے مطابق ابھی تک دو درجن سے زیادہ لوگوں پر مقدمہ کیا گیا ہے۔ جو لوگ بھی بھائی چارہ کے ماحول کو خراب کرنےکی کوشش کریں گے، وہ پولیس کے شکنجہ میں آئیں گے۔ سخت کارروائی کا ایسے لوگوں کو سامنا کرنا پڑےگا۔

  • Share this:
بہار کےڈی جی پی کا بڑا اعلان، فرقہ ورانہ ماحول بگاڑنے والوں پرہوگی سخت کارروائی
بہار کےڈی جی پی کا بڑا اعلان، فرقہ ورانہ ماحول بگاڑنے والوں پرسخت کارروائی ہوگی۔

پٹنہ: بہار میں فرقہ ورانہ ماحول خراب کرنے والوں کو کسی بھی حال میں نہیں بخشا جائےگا۔ جولوگ بھائی چارہ کےماحول کو خراب کرنےکی کوشش کریں گے، ان پر سخت سے سخت کارروائی کی جائےگی۔ بہارکے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے صاف طور سے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی جولوگ بھائی چارہ اور فرقہ ورانہ ماحول خراب کرنےکی کوشش کریں گے، ان پر پولیس سخت کاروائی کرےگی۔ ایسےلوگوں کا مستقبل تباہ کردیا جائےگا۔


ڈی جی پی کے مطابق ابھی تک دو درجن سے زیادہ لوگوں پر مقدمہ کیا گیا ہے۔ جو لوگ بھی بھائی چارہ کے ماحول کو خراب کرنےکی کوشش کریں گے، وہ پولیس کے شکنجہ میں آئیں گے۔ سخت کارروائی کا ایسے لوگوں کو سامنا کرنا پڑےگا۔ ڈی جی پی گپتیشور پانڈے کے مطابق ہم ہیں بہار میں بھائی چارہ کے ماحول کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔جو لوگ سوشل میڈیا پر فرضی طریقہ سے افواہ پھیلاتے ہیں ان پر پولیس کی سخت نظر ہے، ایسے لوگ بخشے نہیں جائیں گے۔ ماحول کو خراب کرنے والے ایسے لوگوں کا نام غنڈہ رجسٹرڈ میں درج کیا جائےگا اور ان کا مستقبل تباہ کردیا جائےگا۔ ایسے لوگ چپراسی کی نوکری بھی نہیں کر سکیں گے۔ حکومت کی کوئی بھی مدد ان کو نہیں ملےگی، ہمیشہ کےلئےکیریئر خراب ہوجائےگا۔ڈی جی پی نےکہا کہ بھائی چارہ قائم کرنے کی وہ ہمیشہ سے زور دیتے رہے ہیں، لیکن کچھ لوگوں کو یہ بات سمجھ میں نہیں آتی ہے۔ اب ان پر ایسی کارروائی ہوگی، جس کی وہ امید بھی نہیں کر سکتے ہیں۔


ڈی جی پی گپتیشور پانڈے کے مطابق ابھی تک دو درجن سے زیادہ لوگوں پر مقدمہ کیا گیا ہے۔ جو لوگ بھی بھائی چارہ کے ماحول کو خراب کرنےکی کوشش کریں گے، وہ پولیس کے شکنجہ میں آئیں گے۔
ڈی جی پی گپتیشور پانڈے کے مطابق ابھی تک دو درجن سے زیادہ لوگوں پر مقدمہ کیا گیا ہے۔ جو لوگ بھی بھائی چارہ کے ماحول کو خراب کرنےکی کوشش کریں گے، وہ پولیس کے شکنجہ میں آئیں گے۔


لاک ڈاؤن کے معاملے میں نیپال بارڈر سیل ہے اس تعلق سے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نےکہا کی نیپال بارڈر پر ایس ایس بی اور بہار پولیس کے جوان تعنات ہیں۔ بہار کے لوگ اب بیدار ہو چکے ہیں، گاؤں میں باہرکےلوگوں کو داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں۔ لاک ڈؤن کی مدت میں اضافہ ہونے کے معاملے میں کہا کہ بہار ہی نہیں پورے ملک کے پولیس کی مشکل بڑھےگی، لیکن ہم پوری طرح سے تیار ہیں، ہم لوگ پہلے سے ذہنی اعتبار سے تیار تھے۔ لوگوں سے ہماری اپیل ہےکہ لاک ڈاؤن پر وہ سختی سے عمل کریں، یہ ہم سبھی لوگوں کی حفاظت سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔
First published: Apr 14, 2020 05:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading