ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جھارکھنڈ: دھنباد میں JMM لیڈر اور بیوی کا گھر میں قتل، مجرمین نے پہلے گولی ماری، پھر ریت دیا گلا

مقامی لوگوں کے مطابق ہفتہ کی رات 5-4 لوگ گھر میں گھسے اور سو رہے جوڑے کو گولی مار دی۔ اس کے بعد انہیں چیختے ہوئے آنگن تک لایا گیا، جہاں دھار دار ہتھیار سے گلا ریت دیا۔

  • Share this:
جھارکھنڈ: دھنباد میں JMM لیڈر اور بیوی کا گھر میں قتل، مجرمین نے پہلے گولی ماری، پھر ریت دیا گلا
جھارکھنڈ: دھنباد میں JMM لیڈر اور بیوی کا گھر میں قتل، مجرمین نے پہلے گولی ماری، پھر گلا ریت دیا۔

دھنباد: جھارکھنڈ کے دھنباد میں سداما ڈیہہ تھانہ کے گورا کھنٹی میں ہفتہ کے روز رات جے ایم ایم لیڈر (JMM Leader) شنکر روانی اور ان کی اہلیہ کا گھر میں قتل (Murder) کردیا گیا۔ مجرمین نے پہلے دونوں کو گولی ماری، پھر آنگن میں لاکر گلا ریت دیا۔ اتوار کی صبح کافی دیر تک جب گھر کا دروازہ نہیں کھلا، تو پڑوسیوں نے آنگن میں جھانک کر دیکھا، جس کے بعد سامنے جو نظارہ دکھا، اسے دیکھ کر کہرام مچ گیا۔ شوہر - بیوی کی لاش آنگن میں پڑی تھی۔ پڑوسیوں نے فوراً حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی۔


پولیس حادثہ کی تفتیش میں مصروف ہے۔ قتل کی وجوہات کا اب تک انکشاف نہیں ہو پایا ہے۔ حالانکہ اس معاملے کو دو فیملی کے بیچ کی لڑائی سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ مقتول شنکر روانی جے ایم ایم دھنباد مہانگر کے نائب صدر تھے۔ دھنباد ایس ایس پی اسیم وکرانت منچ نے کہا کہ جے ایم ایم لیڈر شنکر روانی اور ان کی اہلیہ کی لاش گھر سے برآمد کی گئی ہے۔ دونوں کی لاش پر گولی اور چاقو گودنے کے نشان پائے گئے ہیں، حادثہ رات کا ہے۔ معاملے کی تفتیش چل رہی ہے۔ شنکر روانی اور ان کی اہلیہ بالیکا دیوی کا ایک بیٹا ہے، ایک اور بیٹے کا تین سال پہلے قتل ہوچکا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ہفتہ کی رات 5-4 مجرم ان کے گھر میں گھسے اور سو رہے جوڑے کو گولی مار دی۔


3 سال پہلے ہوا تھا بیٹے کا قتل


سال 2017 میں آپسی رنجش میں شنکر روانی کے 25 سالہ بیٹے کنال روانی کا قتل کردیا گیا تھا۔ رینبو گروپ کے چیئرمین دھیرین روانی کے قتل کا الزام اس پر لگا تھا، جس کے بعد بھیڑ نے چچا کے قتل کے الزام میں کنال کا بے رحمی سے قتل کردیا تھا۔ دھیرین روانی اور کنال کا قتل ایک ہی دن ہوا تھا۔ اس کے بعد سے ہی دونوں فیملی میں آپسی رنجش چل رہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 11, 2020 02:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading