உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Dhanbad Judge Murder Case: جج اتم آنند کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوا بڑا انکشاف، جانیں کیسی ہوئی موت

    جج اتم آنند کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوا بڑا انکشاف

    Dhanbad Judge Murder Case: جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع اور سیشن جج اتم کی موت (Judge Uttam Anand Death) کی گتھی اب تک حل نہیں ہوئی تھی۔ اس درمیان ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ (Post-Mortem Report) سامنے آئی ہے، جس میں جج کا جبڑا اور سر کی ہڈی کئی جگہ پر ٹوٹی ہوئی تھی۔

    • Share this:
      دھنباد: جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع اور سیشن جج اتم آنند کی موت (Judge Uttam Anand Death) کا معاملہ اب تک حل نہیں ہوا تھا۔ اس درمیان ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ (Post-Mortem Report) سامنے آئی ہے، جس میں جج کا جبڑا اور سرکی ہڈی کئی جگہ پر ٹوٹی ہوئی تھی۔ وہیں، سر پر سنگین چوٹ لگنے سے ان کی موت ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ جسم پر تین جگہ باہری چوٹ اور سات جگہ پر اندرونی چوٹ لگی ہے۔

      پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر واضح کیا ہے کہ جسم پر چوٹ لگنے کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوکر گرے تھے۔ دماغ میں بھی سنگین چوٹ لگی تھی۔ اس کے علاوہ جج کے پیٹ میں خون چلا گیا تھا۔ اس کے ساتھ پولیس نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر آگے کی جانچ ہوگی۔ اسپتال کے ذریعہ پولس کے علاوہ دھنباد کے ڈی سی اور ایس ڈی ایم کو بھی پوسٹ مارٹم رپورٹ دی گئی ہے۔

      گرفتار ملزمین کے نارکو سمیت چار ٹسٹ کی کورٹ نے دی اجازت

      عدالت نے پولیس کو جج قتل سانحہ میں گرفتار آٹو ڈرائیور لکھن ورما اور راہل ورما کے چار طرح کے ٹسٹ کروانے کی اجازت دے دی ہے۔ اب پولیس گرفتار ملزم کے برین میپنگ، نارکو ٹسٹ (Narco Test) سمیت چار ٹسٹ کروائے گی۔ وہیں، دھنباد  (Dhanbad) کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) سنجیو کمار نے بتایا کہ پولیس جج کی موت معاملے میں گرفتار ملزمین کے چار ٹسٹ کروائے گی۔ اس کے علاوہ ضلع کے سبھی عدالتی افسران کو پولیس تحفظ فراہم کرے گی۔ اس معاملے کی عدلیہ میں اسٹیٹس رپورٹ سونپی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ معاملے کی جانچ پڑتال کے لئے سی بی آئی سے سفارش کی گئی ہے۔ جب تک سی بی آئی اس معاملے کو ٹیک اوور نہیں کرتی ہے، تب تک ایس آئی ٹی کی تحقیق جاری رہے گی۔

      وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کرچکے سی بی آئی جانچ کی سفارش

      یہ معاملہ کافی ہائی پروفائل ہوچکا ہے کیونکہ مارے گئے جج اتم آنند قتل معاملہ سمیت کچھ اور اہم مجرمانہ معاملوں میں سماعت کر رہے تھے۔ اس معاملے میں جج آنند کے مارے جانے کی وجہ اب تک پولیس نہیں سمجھ پائی ہے۔ آنند کے اہل خانہ سمیت رکن اسمبلی اور عدالت وغیرہ بھی اس کیس میں سی بی آئی جانچ کی ضرورت بتا چکے تھے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بھی سی بی آئی جانچ کی سفارش کی۔ حالانکہ ابھی سی بی آئی نے اس معاملے میں رسمی طور پر کوئی جانچ شروع نہیں کی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: