உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Chandra Grahan 2022: سال کا پہلا چاند گرہن آج کہاں اور کیسے نظر آئے گا؟ تمام معلومات جانئے

    Chandra Grahan 2022: آج کا چاند گرہن انٹارکٹیکا، بحر اوقیانوس، بحرالکاہل، بحر ہند، جنوبی اور مغربی ایشیا، جنوبی اور مغربی یورپ، شمالی امریکہ، افریقہ اور جنوبی امریکہ کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔ یہ گرہن بھارت میں نظر نہیں آئے گا۔

    • Share this:
      Chandra Grahan 2022 ہندو کیلنڈر کے مطابق، سال 2022 کا پہلا چاند گرہن ویشاخ ماہ Vaishakh month کی پورنیما یعنی آج لگ رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آج کا چاند گرہن صبح 07:58 سے صبح 11.25 تک رہے گا۔ گرہن کی مدت 03 گھنٹے 27 منٹ ہوگی۔ تاہم، یہ ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا، لہذا اس کی سوتک مدت درست نہیں ہوگی۔
      آج 16 مئی کو ہونے والا چاند گرہن کھگراس یعنی پورن چاند گرہن ہے۔ چاند گرہن کہاں نظر آئے گا اور اس سے متعلق تمام معلومات یہاں جانیں۔

      بدھ پورنیما ہے جسے ویشاخ پورنیما اور بدھ جینتی بھی کہتے ہیں

      آج بدھ پورنیما    Buddha Purnima ہے جسے ویشاخ پورنیما اور بدھ جینتی بھی کہتے ہیں۔ بدھ مت میں اول درجہ کے حامل تہواروں میں سے ایک ہے جسے پوری دنیا میں بڑے جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس دن بدھ عقیدت مند سفید لباس میں ملبوس ہو کر نکلتے ہیں مندروں، گھروں اور شاہراہوں پر چراغاں کرتے ہیں

      چاند گرہن کہاں نظر آئے گا؟
      آج کا چاند گرہن انٹارکٹیکا، بحر اوقیانوس، بحرالکاہل، بحر ہند، جنوبی اور مغربی ایشیا، جنوبی اور مغربی یورپ، شمالی امریکہ، افریقہ اور جنوبی امریکہ کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔ یہ گرہن بھارت میں نظر نہیں آئے گا۔

      چاند گرہن کی سوتک مدت
      یہ گرہن ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا، اس لیے اس کا سوتک بھی درست نہیں ہوگا۔ معلومات کے لیے بتاتے چلیں کہ اگر ہندوستان میں بھی سورج گرہن نظر آتا ہے تو سوتک کا مدت 9 گھنٹے پہلے سے شروع ہوتی ہے۔ مذہبی عقائد کے مطابق سوتک کے احکام ہیں جن پر عمل کرنا چاہیے۔

      یہ بھی پڑھئے: CNGمہنگی ہونے کے بعد پٹرول۔ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری، چیک کریں آپ کےشہر کے تیل کے دام

      مزید پڑھئے:  Amarnath Yatra کی نگرانی کریں گے ڈرون کیمرا، 12000 جوان ہوں گے تحفظ کیلئے تعینات

      کل یا کھگراس چاند گرہن کیا ہے؟
      چاند گرہن ایک فلکیاتی واقعہ ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کھگراس یعنی مکمل چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج کے گرد گھومتی ہے اور اس کے سامنے آتی ہے اور اسی وقت چاند بھی زمین کے سامنے آجاتا ہے۔ اس دوران زمین سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ لیتی ہے اور سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: