لوگوں تک پہنچنے کے لئے مودی اور شاہ کا ڈائیلاگ مشن پر زور

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی لوگوں تک رسائی حاصل کرنے کے لئے آج سے ایک ’خاص قسم‘ کے پروگرام کی شروعات کریں گے۔

May 28, 2018 01:38 PM IST | Updated on: May 28, 2018 01:38 PM IST
لوگوں تک پہنچنے کے لئے مودی اور شاہ کا ڈائیلاگ مشن پر زور

فائل فوٹو

نئی دہلی:  وزیراعظم نریندر مودی لوگوں تک رسائی حاصل کرنے کے لئے آج سے ایک ’خاص قسم‘ کے پروگرام کی شروعات کریں گے۔ جس میں مختلف سرکاری اسکیموںجیسے اجولااسکیم کے مستحقین سے ہرپہلو پرگفتگو کی جائیگی۔

مسٹر مودی نےٹویٹر کر کہا کہ’خاص طرح کی بات چیت پروگرام میں حصہ لونگا جس میں ملک بھر سے اجولا اسکیم کے مستحقین سے گفتگو کی جائے گی اور اسے لے کر کافی امیدیں وابستہ ہیں‘۔پارٹی ترجمان انیل بالونی کے مطابق’حمایت کےلئےرابطہ‘پروگرام کےتحت بھارتیہ جنتاپارٹی کےصدرامت شاہ حکومٹ کی حصولیابیوں سےمتعلق ایک بڑےپیمانےپرلوگوں سےبات چیت پروگرام کی قیادت کریں گے۔مسٹر شاہ خود کم ازکم50لوگوں سےرابطہ کریں گے۔

Loading...

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مرکزی اعلی کمان نے پارٹی کے کارکنان کو کم از کم دس لوگوں سے رابطہ کر حکومت کی اسکیموں کے متعلق معلومات فراہم کرنے اور ان کی رائے لینے کے ہدایات دی ہیں۔

مسٹرمودی نے پہلے ہی اپنے نموایپ پر ایک سروےکی شروعات کی ہے جس میں لوگوں سے مرکز کی بی جےپی کی قیادت والی حکومت کے کام کاج کاجائزہ لینے کے بعد اس کاتخمینہ لگایاگیا۔اس کے علاوہ لوگوں کو اپنے اپنے حلقے کے ارکان پارلیمنٹ اور اسمبلی ارکان سے بات کرنےکو کہاگیا ہے تاکہ وہ جان سکیں کہ ان کی حکومت کے بارے میں لوگوں کے کیا خیالات ہیں۔

مسٹرمودی نے 26 مئی کو ایک ٹویٹ کر کہا تھا کہ’یہ آپ کی آواز ہے جس کی اپنی اہمیت ہے‘ آپ مجھے بتائیں کہ حکومت کےکام کاج، اس کے مختلف کوششوں اور آپ کے انتخابی حلقے میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں آپ کی کیارائے ہے۔نمو ایپ پر اس سروےکاحصہ بنیں‘۔

واضح رہےکہ اس سال مدھیہ پردیش، چتیس گڑھ، راجستھان اورمیزورم میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور اپریل-مئی 2019 میں لوک سبھاانتخابات ہوں گے۔

Loading...