ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Diesel-Petrol Price Taoday: آج پھر پٹرول - ڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ، ایک سال میں تقریباً 14 روپئے مہنگا ہوا

Diesel-Petrol Price Taoday: بجٹ کے بعد آج پھر پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں دیکھا جائے تو پٹرول 13.55 پیسہ مہنگا ہوا ہے۔ 2 فروری 2020 کو راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 73.10 روپئے فی لیٹر اور ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 66.14 روپئے فی لیٹر تھا۔ وہیں آج کی قیمت دیکھیں تو دہلی میں پٹرول 86.65 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 76.83 روپئے ہے۔

  • Share this:
Diesel-Petrol Price Taoday: آج پھر پٹرول - ڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ، ایک سال میں تقریباً 14 روپئے مہنگا ہوا
پٹرول - ڈیژل کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ، ایک سال میں تقریباً 14 روپئے مہنگا ہوا

نئی دہلی: پٹرول - ڈیژل کی مسلسل بڑھتی قیمتوں (Diesel-Petrol Price Taoday) نے عام آدمی کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے بعد آج پھر سرکاری تیل کمپنیوں نے دونوں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ اگر گزشتہ ایک سال میں دیکھا جائے تو پٹرول 13.55 پیسہ مہنگا ہوا ہے۔ 2 فروری 2020 کو راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 73.10 روپئے فی لیٹر اور ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 66.14 روپئے فی لیٹر تھا۔ وہیں آج کی قیمت دیکھیں تو دہلی میں پٹرول 86.65 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 76.83 روپئے ہے۔ مسلسل ہو رہے اضافہ سے پٹرول - ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب مہنگائی بھی بڑھتی ہے، جس کا سیدھا اثر عام آدمی کی جیب پر پڑتا ہے۔


وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے یکم فروری کو سال 22-2021 کا عام بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے پٹرول پر فی لیٹر 2.5 روپئے اور ڈیزل پر چار روپئے فی لیٹر سیس (ٹیکس) لگانے کا اعلان کیا تھا۔


ہر دن 6 بجے بدلتی ہے قیمت


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ صبح 6 بجے تبدیلی ہوتی ہے۔ صبح 6 بجے سے ہی نئی قیمت نافذ ہوجاتی ہیں۔ پٹرول - ڈیزل کی قیمت میں ایکسرسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن اور دیگر چیزیں جوڑنے کے بعد قیمت تقریباً دو گنی ہوجاتی ہے۔ زرمبادلہ کی شرح کے ساتھ بین الاقوامی بازار میں کروڈ کی قیمتیں کیا ہیں، اس بنیاد پر روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔

یہاں چیک کریں آپ کے شہر میں تکنے روپئے لیٹر فروخت ہو رہا ہے پٹرول اور ڈیزل

دہلی میں پٹرول 86.65 روپئے اور ڈیزل 76.83 روپئے فی لیٹر ہے۔

ممبئی میں پٹرول 93.20 روپئے اور ڈیزل 83.73 روپئے فی لیٹر ہے۔

کولکاتا میں پٹرول 88.01 روپئے اور ڈیزل 80.41 روپئے فی لیٹر ہے۔

چنئی میں پٹرول 89.13 روپئے اور ڈیزل 82.04 روپئے فی لیٹر ہے۔

بنگلورو میں پٹرول 89.54 روپئے اور ڈیزل 81.44 روپئے فی لیٹر ہے۔

نوئیڈا میں پٹرول 85.91 روپئے اور ڈیزل 77.24 روپئے فی لیٹر ہے۔

گروگرام میں پٹرول 84.72 روپئے اور ڈیزل 77.39 روپئے فی لیٹر ہے۔

ایسے چیک کریں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت

آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ پٹرول - ڈیزل کی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے اپڈیٹ ہو جاتی ہیں۔ انڈین آئن کی ویب سائٹ کے مطابق، آپ کو آر ایس پی کے ساتھ اپنے شہر کا کوڈ ٹائپ کرکے 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس بھیجنا ہوگا۔ ہر شہر کا کوڈ الگ ہوتا ہے۔ یہ آپ آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ وہیں بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی لکھ کر 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر HPPrice لکھ کر 9222201122 پر میسیج بھیج کر اپنے شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت جان سکتے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 04, 2021 08:48 AM IST