اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بھارت جوڑو یاترا سے نفرت پھیلانے والی طاقت کمزور اور ناکام ہوگی: دگ وجے سنگھ

    بھارت جوڑو یاترا سے نفرت پھیلانے والی طاقت کمزور اور ناکام ہوگی: دگ وجے سنگھ

    بھارت جوڑو یاترا سے نفرت پھیلانے والی طاقت کمزور اور ناکام ہوگی: دگ وجے سنگھ

    Bharat Jodo Yatra : یاترا میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ بھی شامل ہوئے ۔ ان کے ساتھ یاترا میں بہار کانگریس کے ریاستی نمائندہ اور سیتامڑھی یوتھ کانگریس صدر شمس شاہنواز بھی شامل تھے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک جاری بھارت جوڑو یاترا سنیچر کو دہلی پہنچی ۔ یاترا میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ بھی شامل ہوئے ۔ ان کے ساتھ یاترا میں بہار کانگریس کے ریاستی نمائندہ اور سیتامڑھی یوتھ کانگریس صدر شمس شاہنواز بھی شامل تھے ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلی مدھیہ پردیش دگوجے سنگھ نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا پورے ملک کی سیاست کی سمت طے کرے گی ۔ نفرت پھیلانے والی طاقت کمزور اور ناکام ہوگی ۔ محبت اور اخوت کا بول بالا ہوگا ۔ ہریانہ سے راہل گاندھی کے ساتھ چل رہے یوتھ لیڈر شمس شاہنواز نے کہا کہ راہل گاندھی سچے محب وطن ہیں، کیونکہ وہ نفرت کے خلاف محبت کا پیغام پھیلانے کیلئے نکلے ہیں۔

      انہوں نے کہا کہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب، آپسی بھائی چارہ سیکولزم کیلئے ان کے ذریعہ کی جارہی کوششیں پورے ملک کی تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھے جائیں گی ۔ اس مہم میں پورا ملک ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے ۔ آج بے روزگاری،  مہنگائی اور بھکمری نے عام لوگوں کو سڑکوں پر اترنے کیلئے مجبور کردیا ہے ۔ بھارت جوڑو یاترا سے دل سے دل جڑرہا ہے ۔ غریب اور امیر سب ایک ساتھ ہورہے ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: چین میں 25 کروڑ ہے کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد، لیک دستاویزات سے چونکانے والا انکشاف


      یہ بھی پڑھئے: ’ضرورت پڑنےپرفوری آکسیجن کوکیاجائےفراہم، کووڈ۔19 کےخلاف بروقت چوکسی ضروری‘


      بتادیں کہ 'بھارت جوڑو یاترا' ہفتہ کی صبح دہلی میں داخل ہوئی اور اس موقع پر پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پر ملک میں نفرت پھیلانے کا الزام لگایا اور کہا کہ ہر ہندوستانی کو اس نفرت کے خلاف محبت کی ایک چھوٹی سی دکان کھولنی چاہئے ۔ راہل گاندھی اور بڑی تعداد میں لیڈران، کارکنان اور حامی اس مارچ میں شامل ہوئے۔

      راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی پالیسی نفرت اور خوف پھیلانے کی ہے، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرح ہر ہندوستانی کو محبت پھیلانے کے لیے ایک چھوٹی سی دکان کھول لینی چاہئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: