உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانگریس صدر بننے کی راہ میں گہلوت کے سامنے نیا چیلنج! دگ وجے سنگھ بھی لڑیں گے الیکشن: ذرائع

    کانگریس صدر بننے کی راہ میں گہلوت کے سامنے نیا چیلنج! دگ وجے سنگھ بھی لڑیں گے الیکشن: ذرائع

    کانگریس صدر بننے کی راہ میں گہلوت کے سامنے نیا چیلنج! دگ وجے سنگھ بھی لڑیں گے الیکشن: ذرائع

    کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ کانگریس صدر عہدہ کی دوڑ میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں ۔ خبر ہے کہ وہ آج دہلی پہنچنے والے ہیں ۔ ذرائع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے کہ وہ جمعرات کو صدر عہدہ کے الیکشن کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ کانگریس صدر عہدہ کی دوڑ میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں ۔ خبر ہے کہ وہ آج دہلی پہنچنے والے ہیں ۔ ذرائع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے کہ وہ جمعرات کو صدر عہدہ کے الیکشن کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں ۔ حالانکہ یہاں غور کرنے والی بات یہ بھی ہے کہ سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر دگ وجے سنگھ نے اس سے پہلے صدر عہدہ کا الیکشن لڑنے کے سوال پر صاف طور پر انکار کردیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: 82 سال کی عمر میں دو بیٹوں نے گھر سے نکالا، بیٹیوں نے بھی دیکھ بھال سے کردیا انکار


      دراصل کانگریس میں دو دہائیوں کے وقفہ کے بعد صدر عہدہ کیلئے الیکشن ہونے والا ہے ۔ شروعات میں اس عہدہ کیلئے اشوک گہلوت اور ششی تھرور کے درمیان مقابلہ مانا جارہا تھا ۔ حالانکہ راجستھان میں کانگریس ممبران اسمبلی کے باغیانہ تیور کے بعد گہلوت کے الیکشن لڑنے کی امیدیں کم ہوتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستانی ڈرونز کے ہندوستان میں داخل ہونے کے 110 واقعات، 6 ڈرونز کو کیا گیا ناکارہ: BSF


      ایسے میں سابق مرکزی وزیر ملکا ارجن کھڑگے ، مدھیہ پردیش کے سابق وزرائے اعلی کمل ناتھ سنگھ اور دگ وجے سنگھ سمیت مکل واسنک اور پرتھوی راج چوہان کے نام بھی ممکنہ دعویداروں کے طور پر گردش کررہے تھے ۔ حالانکہ دگ وجے سنگھ سے جب اس سلسلہ میں صحافیوں نے بات کی تھی تو انہوں نے اس سے واضح طور پر انکا کردیا تھا ۔ دگ وجے سنگھ نے گزشتہ اتوار کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں اور پھر دوہرا رہا ہوں کہ مجھے پارٹی کا قومی صدر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔

      وہیں خبر ہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈر ایم ملکا ارجن کھڑگے بھی پارٹی کے صدر عہدہ کا الیکشن لڑنے کا ذہن بنا رہے ہیں ۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر کے ایک قریبی ساتھی نے کہا کہ کھڑگے نے سونیا گاندھی کو بتایا ہے کہ پارٹی جو بھی فیصلہ لے گی، وہ اس پر عمل کریں گے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: