شادی کے بعد فائزہ بنیں دیپکا ککڑنےگھر پردی افطارپارٹی

دیپکا ککڑ نے تصویریں سوشل میڈیا پرشیئرکی ہیں۔

دیپکا ککڑ نے تصویریں سوشل میڈیا پرشیئرکی ہیں۔

دیپکا اورشعیب نے سال 2018 میں شادی کی۔ یہ شادی سرخیوں میں رہی، کیونکہ دیپکا نے شادی کے لئے اپنا مذہب تبدیل کردیا تھا۔

  • Share this:
    سسرال سمرکا ٹی وی شواوربگ باس فاتح دیپکا ککڑنے اپنی فیملی کی ساتھ مل کرافطار پارٹی کا انعقاد کیا۔ دیپکا کی اس فیملی افطارپارٹی کی تصویریں سوشل میڈیا پرکافی پسند کی جا رہی ہیں۔ ان میں وہ اپنے شوہرشعیب ابراہیم اورساس سسرکے ساتھ نظرآرہی ہیں۔ سادگی سےافطارکرنے کے لئے دسترخوان پرنظرآرہی دیپکا کے سامنے لذیذ پکوان سجے ہیں اوروہ دعا کررہی ہیں۔

    دیپکا کےافطارمیں ان میں پھل، سموسے، ڈھوکلہ، گلاب جامن جیسی شاندارچیزیں ہیں۔ یہ دیپکا ککڑ کےگھرکی تصویریں ہیں۔ دیپکا ککڑاورشعیب ابراہیم نے سال 2018 میں شادی کی۔ یہ شادی سرخیوں میں رہی کیونکہ دیپکا نے شادی کےلئے اپنا مذہب تبدیل کرلیا تھا۔

    دیپکا کےاسلام قبول کرنے کی خبرشروعات سے چرچا میں رہی۔ کافی وقت تک اس پرچپ رہنے کے بعد دیپکا نے شادی کے بعد اس پرخاموشی توڑی۔ دیپکا نے ٹائمس آف انڈیا سے بات چیت میں کہا تھا 'جوسچ ہے وہ سچ ہے۔ ہاں میں نے اسلام قبول کیا، لیکن کیوں کیا اورکب کیا۔ مجھےلگتا ہے کہ اس بارے میں بات نہیں کی جانی چاہئے کیونکہ یہ میرا ذ اتی معاملہ ہے'۔  اسلام قبول کرنے کے بعد دیپکا کا نام فائزہ  رکھا گیا تھا۔

    dipika

    دیپکا کواسلام قبول کرنے پرکافی ٹرول کیا گیا تھا۔ لیکن دیپکا نے بھی ڈٹ کرسبھی کا سامنا کیا۔ بگ باس میں جب وہ آئی تھیں توجگ ظاہرہوگیا کہ شوہراورفیملی کے ساتھ ان کا رشتہ کیسا ہے۔ وہ اکثرہی اپنے شوہرشعیب اوراہل خانہ کو یاد کرتی نظرآتی تھیں۔ انہوں نے اس شو پرخود کواس طرح پیش کیا کہ وہ شائقین کے دل میں بس گئیں اورسبھی نے ووٹ کرکے انہیں بگ باس -12 کا فاتح بنایا۔

    دیپکا اپنے شوہر شعیب کے ساتھ۔
    دیپکا اپنے شوہر شعیب کے ساتھ۔
    First published: