راہل گاندھی کا پروگرام کرانے پرچنئی کے اسٹیلا میرس کالج کو نوٹس

جوائنٹ ڈائریکٹرنےسوال پوچھا ہےکہ جب الیکشن سے پہلےضابطہ اخلاق نافذ ہےتوپھرکیوں کالج احاطےکا استعمال کیا گیا۔

Mar 15, 2019 04:41 PM IST | Updated on: Mar 15, 2019 04:48 PM IST
راہل گاندھی کا پروگرام کرانے پرچنئی کے اسٹیلا میرس کالج کو نوٹس

راہل گاندھی نے چنئی میں طلبا وطالبات سے خطاب کیا تھا۔

کانگریس صدر راہل گاندھی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگا ہے۔ اس ماہ کی 13 تاریخ کو راہل گاندھی نے چنئی کے اسٹیلا میرس کالج میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ اس سے متعلق جوائنٹ ڈائریکٹر نے سوال پوچھا ہے کہ جب الیکشن سے پہلے ضابطہ اخلاق نافذ ہے توپھرکیوں کالج احاطے کا استعمال کیا گیا۔

الیکشن کے اعلان کے ساتھ ہی ملک بھرمیں ضابطہ اخلاق نافذ کی گئی ہے۔ اس پرعمل کروانے کے لئے الیکشن کمیشن نے سخت احکامات جاری کئے ہیں۔ اس کے تحت سرکاری خرچ سے ایسے انعقاد نہیں ہوں گے، جن سے کسی پارٹی مخصوص کو فائدہ پہنچتا ہو۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیرکسی بھی پارٹی کے کارکنان یالیڈرریلی نہیں کرسکتےہیں۔

قابل ذکرہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن 1095 پرکی جاسکتی ہے۔ الیکشن کمیشن کا دعویٰ ہے کہ 100 منٹ کے اندرکارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ دوروزقبل کانگریس صدرراہل گاندھی نے چنئی کےاسٹیلا میرس کالج میں ایک تقریب کے دوران طلبا کو خطاب کیا تھا۔

Loading...