ناندیڑ : میونسپل کارپوریشن کو ذمہ داری کا احساس دلانے کیلئے معذوروں کا نیم برہنہ ہوکر احتجاج

معذوروں کی امداد کے لئے حکومت نے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں ، لیکن ان کا فائدہ معذوروں کو نہیں مل پا رہا ہے ۔

Nov 04, 2017 08:46 PM IST | Updated on: Nov 04, 2017 08:46 PM IST
ناندیڑ : میونسپل کارپوریشن کو ذمہ داری کا احساس دلانے کیلئے معذوروں کا نیم برہنہ ہوکر احتجاج

ناندیڑ : معذوروں کی امداد کے لئے حکومت نے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں ، لیکن ان کا فائدہ معذوروں کو نہیں مل پا رہا ہے ۔ اب مہاراشٹر کی ریاستی حکومت کے ایک حکم نامہ میں واضح طورپر یہ احکامات دیے گئے ہیں کہ مقامی بلدیاتی ادارے اپنی آمدنی کا تین فیصد حصہ معذوروں کے مسائل کو حل کرنے میں صرف کریں ، لیکن اس پر بھی کوئی عمل آوری نہیں ہو رہی ہے ۔ ان سب باتوں کو لے کر معذور افراد نے ناندیڑ میونسپل دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے حکومت سے اپنے مسائل کے حل کی فریاد کی ۔ اس کیلئے معذوروں نے ایک انوکھے طریقے سے احتجاج کیا ۔

نیم برہنہ ہوکر کیے گئے اس احتجاج کے ذریعہ کارپوریشن کے حکام کو معذوروں کے مسائل کے حل کےتئیں ان کی ذمہ داری کا احساس دلانے کی کوشش کی گئی ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ناندیڑ میں پانچ ہزار سے زائد معذور افراد پائے جاتے ہیں، جنہیں معذوری کے سبب اپنی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے دوسروں پر منحصر رہنا پڑتا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے اگر انہیں سہارا مل جاتا ہے تو ان مسائل کافی حد تک کم ہو سکتے ہیں ۔

Loading...

Loading...