ماں کی گود میں 45 سال کی بیٹی دیکھ کر جذباتی ہوئیں کلیکٹر، مدد کے ساتھ فوری طور پر کارروائی کی دی ہدایت

کلکٹر سواتی مینا نے فورا ذاتی طور پر اس خاتون کو پانچ ہزار روپے کی مدد کی۔ ساتھ ہی خوراک محکمہ کو 24 گھنٹے کے اندر اندر ماں اور بیٹی کا راشن کارڈ بنانے کی ہدایت دی۔

Sep 28, 2016 02:45 PM IST | Updated on: Sep 28, 2016 02:47 PM IST
ماں کی گود میں 45 سال کی بیٹی دیکھ کر جذباتی ہوئیں کلیکٹر، مدد کے ساتھ فوری طور پر کارروائی کی دی ہدایت

بھوپال۔ مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع کی کلیکٹر سواتی مینا نائک یوں تو اپنے سخت مزاج کے لئے پہچانی جاتی ہیں۔ لیکن، منگل کو ایک پبلک میٹنگ کے دوران کلکٹر کا ایک الگ ہی انداز دیکھنے کو ملا۔

دراصل، 45 سالہ ایک غریب عورت اپنی ماں کے ساتھ فریاد لے کر کلیکٹر کے پاس پہنچی تھی۔ جسمانی نشوونما پوری طرح نہیں ہونے کی وجہ سے نہ تو اس عورت کی اونچائی بڑھی اور نہ ہی عمر کے حساب سے اس کا وزن بڑھا۔ جسمانی پریشانیوں کی وجہ سے عمر کے اس پڑاؤ پر پہنچنے کے بعد بھی وہ اپنی بوڑھی ماں کے کندھوں پر سوار ہو کر سفر کرنے پر مجبور ہے۔ ایسی عورت کی فریاد سن کر کلکٹر کا دل پسیج گیا۔

Loading...

دراصل، اس عورت کی چاہت صرف اتنی تھی کہ اسے اب ٹھیک سے دکھائی نہیں دیتا، اس وجہ سے کلکٹر ایک چشمہ بنانے میں اس کی مدد کر دیں۔

کلکٹر سواتی مینا نے فورا ذاتی طور پر اس خاتون کو پانچ ہزار روپے کی مدد کی۔ ساتھ ہی خوراک محکمہ کو 24 گھنٹے کے اندر اندر ماں اور بیٹی کا راشن کارڈ بنانے کی ہدایت دی۔ کلیکٹر کی اس پہل پر ماں اور بیٹی خوشی خوشی اپنے گھر کے لئے روانہ ہوئیں۔

Loading...