Delhi News: دہلی میں پاوں پسارتی بیماری، 30 دن اور ہر 10 گھر میں سے 8 میں وائرل کا مریض
Delhi News: دہلی این سی آر میں ہر 10 میں سے 8 گھر میں پچھلے 30 دن کے دوران ایک یا زیادہ لوگوں میں وائرل بخار کی علامتیں دیکھی گئی ہیں ۔ ایک آن لائن کمپنی کی جانب سے کئے گئے سروے میں یہ جانکاری سامنے آئی ۔
Delhi News: دہلی این سی آر میں ہر 10 میں سے 8 گھر میں پچھلے 30 دن کے دوران ایک یا زیادہ لوگوں میں وائرل بخار کی علامتیں دیکھی گئی ہیں ۔ ایک آن لائن کمپنی کی جانب سے کئے گئے سروے میں یہ جانکاری سامنے آئی ۔
نئی دہلی : دہلی این سی آر میں ہر 10 میں سے 8 گھر میں پچھلے 30 دن کے دوران ایک یا زیادہ لوگوں میں وائرل بخار کی علامتیں دیکھی گئی ہیں ۔ ایک آن لائن کمپنی کی جانب سے کئے گئے سروے میں یہ جانکاری سامنے آئی ۔ اس سروے میں دہلی ، گروگرام ، غازی آباد ، نوئیڈا اور فرید آباد کے گیارہ ہزار سے زیادہ باشندوں نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ سروے میں حصہ لینے والوں میں سے 63 فیصد مرد اور 37 فیصد خواتین تھیں ۔ لوکل سرکلس کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق 54 فیصد لوگوں نے کہا کہ ان کے اہل خانہ کے کم سے کم دو اراکین کو پچھلے 30 دن کے دوران بخار، بہتی ناک ، کھانسی ، سردرد ، جسم میں درد اور دیگر علامت تھی ۔
اس کے علاوہ 23 فیصد لوگوں نے کہا کہ ان کے اہل خانہ کے چار یا اس سے زیادہ اراکین کو وائرل بخار کی علامت تھی ۔ ان اعداد و شمار کے مقابلہ میں پچھلے سال اسی دوران صرف 42 فیصدی گھروں میں ایک یا اس سے زیادہ لوگوں میں وائرل بخار کی علامت نظر آئی تھی ۔ ایسا اندیشہ ہے کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے زیادہ لوگوں کو بخار ہوا ۔
آن لائن پلیٹ فارم نے یہ بھی کہا کہ زیادہ تر معاملات میں لوگوں نے کورونا یا وائرل بخار کی جانچ کیلئے گھر پر کٹ منگوانا مناسب سمجھا ۔ دہلی میں گزشتہ دو ہفتے کے دوران کورونا انفیکشن کے معاملات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔
وہیں دہلی میں ایک بار پھر کورونا کے معاملات میں تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1964 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وہیں انفیکشن کی وجہ سے 8 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ گزشتہ ایک دن میں 1939 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ پازیٹیویٹی کی شرح کی بات کریں تو اس میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے اور جمعرات کو یہ 9.42 فیصد رہی ۔ اب ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 6,826 ہو گئی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔