ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

وادی کشمیرمیں دہشت گردی پرقابوپانے کےلیے بڑااعلان، اب ان دہشت گردوں کی ہوسکتی ہے گرفتاری

کشتواڑ میں پولیس نے حزب المجاہدین سے وابستہ3 دہشت گردوں پر30 لاکھ روپئے انعام کا اعلان کیا ہے

  • Share this:
وادی کشمیرمیں دہشت گردی پرقابوپانے کےلیے بڑااعلان، اب ان دہشت گردوں کی ہوسکتی ہے گرفتاری
علامتی تصویر

وادی کشمیرمیں دہشت گردی کی جڑوں کومکمل طورپرختم کرنے کے لئے،ہندوستانی فوج اورجموں وکشمیرپولیس نےاقدامات تیزکردیئے ہیں۔ اس کے تحت کشتواڑ میں پولیس نے حزب المجاہدین سے وابستہ3 دہشت گردوں پر30 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ان میں محمد امین پر15 لاکھ روپئے کے رقمی انعام کا اعلان کیاگیا ہے۔ جبکہ ریاض احمد اور مدثر حسین پرفی کس 7.5 لاکھ روپئےکے انعام کا اعلان کیاگیاہے۔


پولیس نے حزب المجاہدین سے وابستہ3 دہشت گردوں پر30 لاکھ روپئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے
پولیس نے حزب المجاہدین سے وابستہ3 دہشت گردوں پر30 لاکھ روپئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے


پولیس کے مطابق مذکورہ وادی چناب میں ملیٹنسی کے احیاء میں مذکورہ دہشت گردوں کا اہم کرداررہا۔ دہشت گردوں کے بارے میں معلومات دینے والے شخص کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔ ہم آپ کوبتادیں کہ یہ تینوں دہشت گرد وادی میں کئی حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ یہ تینوں بھی حزب اللہ مجاہدین سے وابستہ ہیں۔


First published: Oct 28, 2019 01:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading