ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Ayodhya Deepotsav : ایودھیا دیپوتسو نے بنایا ریکارڈ ، سریو کنارے روشن ہوئے 5.84 لاکھ مٹی کے دیئے

شاندار خوبصورت پانچ لاکھ 84 ہزار 572 چراغوں سے جگمگاتے قدیم شہر اجودھیا کو جس نے بھی دیکھا ، بس دیکھتا رہ گیا۔ سیاح ہو یا کوئی زائر، ہر کوئی اجودھیا کو بس دیکھتا رہ گیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 14, 2020 12:03 AM IST
  • Share this:
Ayodhya Deepotsav  : ایودھیا دیپوتسو نے بنایا ریکارڈ ، سریو کنارے روشن ہوئے 5.84  لاکھ مٹی کے دیئے
Ayodhya Deepotsav : ایودھیا دیپوتسو نے بنایا ریکارڈ ، سریو کنارے روشن ہوئے 5.84 لاکھ مٹی کے دیئے

شاندار خوبصورت پانچ لاکھ 84 ہزار 572 چراغوں سے جگمگاتے قدیم شہر اجودھیا کو جس نے بھی دیکھا ، بس دیکھتا رہ گیا۔ سیاح ہو یا کوئی زائر، ہر کوئی اجودھیا کو بس دیکھتا رہ گیا ۔ اجودھیا میں جمعہ کے روز منعقد جشن چراغاں میں آستھا کے دیپ روشن ہوئے۔ سریو کنارے 584572 دیپ کے درمیان عوام کا جوش و جذبہ دیکھتے ہی بن رہا تھا ۔ ہر طرف رام کی مالا جپی جا رہی تھی...’رام رام جے راجا رام، جے سیا رام، راجا رام چندر کی جے‘۔ دیوالی کے موقع پر اجودھیا کی چھوٹی گلیوں سمیت اہم راستوں، تمام سرکاری ، مذہبی عمارتوں پر دلچسپ لائٹنگ کی گئی تھی۔


اس موقع پر نیا گھاٹ واقع گورنر آنندی بین پٹیل ، وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ اور کابینہ کے دیگر رفقاء نے دیپ جلا کر سریو (گھاگھرا) کی آرتی اتاری ۔ کووِڈ۔19 پروٹوکول کے سبب مخصوص لوگوں کے لیے نیا گھاٹ پرعلاحدہ علاحدہ آرتی کی جگہ تیار کی گئی تھی۔


اس موقع پر واسودیو اچاریہ ودیاساگر جی مہاراج، نائب وزیر اعلیٰ موریہ، بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ، وزیر سیاحت نیلکنٹھ تیواری، جل شکی کے وزیر مہیندر سنگھ اور دیگر سادھو۔سنت موجود تھے۔


قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی کی عزم و عہد کے سبب ایک بار پھر اجودھیا کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں نے عالمی ریکارڈ کی فہرست میں درج کیا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 14, 2020 12:03 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading