உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دیوالی کے دن کتنے بجے ملی گی دہلی میٹرو کی آخری ٹرین، ضرور دیکھ لیں وقت

    ڈی ایم آر سی کی طرف سے جاری کردہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ دیوالی کے موقع پر گرین لائن میٹرو کے علاوہ تمام ٹرمینل اسٹیشنوں سے آخری میٹرو سروس رات 10 بجے دستیاب ہوگی

    • Share this:
      نئی دہلی. دہلی میٹرو  Delhi Metro ہولی اور دیوالی Diwali 2021 کے موقع پر اپنی خدمات اور آپریٹنگ اوقات میں تبدیلی کرتی ہے۔ ہولی کے موقع پر جہاں صبح کے وقت میٹرو خدمات مکمل طور پر بند رہتی ہیں، وہیں دیوالی کے موقع پر یہ خدمات رات کو ایک مقررہ وقت پر روک دی جاتی ہیں۔ ڈی ایم آر سی نے اس سال بھی دیوالی کے موقع پر ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دہلی میٹرو ریل کی خدمات دیوالی کے موقع پر رات 10 بجے تک ہی دستیاب ہوں گی۔ 4 نومبر کو آخری ٹرین رات 10 بجے ٹرمینل سے روانہ ہوگی۔

      ڈی ایم آر سی Delhi Metro Rail Corporation Limited  کے حکم کے مطابق دیوالی کے دن گرین لائن کے علاوہ میٹرو ریل سروس رات 10 بجے تک دستیاب رہے گی۔ عام دنوں میں، یہ خدمات مختلف اسٹیشنوں کے مطابق رات 11 بجے تک دستیاب رہتی ہیں۔ تاہم دیوالی کے پیش نظر میٹرو سروس ایک گھنٹہ پہلے بند کر دی جائے گی۔ اس دن میٹرو خدمات اپنے مقررہ وقت سے شروع ہو جائیں گی۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

      ڈی ایم آر سی کی طرف سے جاری کردہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ دیوالی کے موقع پر گرین لائن میٹرو کے علاوہ تمام ٹرمینل اسٹیشنوں سے آخری میٹرو سروس رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی۔ گرین لائن میٹرو اندرلوک/کیرتی نگر سے بہادر گڑھ تک چلتی ہے۔ گرین لائن میٹرو کی خدمات معمول کے اوقات کے مطابق چلیں گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: