پچاس لاکھ سرکاری ملازمین کو ملا دیوالی کا تحفہ ! مودی حکومت نے کیا یہ بڑا اعلان

مرکزی حکومت نے مرکزی ملازمین اور پنشن یافتگان کے لئے مہنگائی بھتے میں پانچ فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Oct 09, 2019 03:55 PM IST | Updated on: Oct 09, 2019 03:55 PM IST
پچاس لاکھ سرکاری ملازمین کو ملا دیوالی کا تحفہ ! مودی حکومت نے کیا یہ بڑا اعلان

پچاس لاکھ سرکاری ملازمین کو ملا دیوالی کا تحفہ ! مودی حکومت نے کیا یہ بڑا اعلان

مرکزی حکومت نے مرکزی ملازمین اور پنشن یافتگان کے لئے مہنگائی بھتے میں پانچ فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی ملازمین اور پنشن یافتگان کے لئے مہنگائی بھتہ 12 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کر دیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر نے بتایا کہ  اس کے لئے حکومت پر 16 ہزار کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے سے مرکزی حکومت کے 50 لاکھ مرکزی ملازمین اور پنشن یافتگان کو فائدہ ملے گا۔

علاوہ ازیں مودی حکومت نے پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا (پی ایم کسان )سے کسانوں کو ملنے والی امدادی رقم کو آدھار سے جوڑنے کی حتمی میعاد 30نومبر تک بڑھادی ہے جس سے انھیں یہ امدادی رقم ملتی رہے گی ۔  اس سے کسانوں کو اس امداد کی تیسری قسط مل سکے گی ۔

اس اسکیم کے تحت کسانوں کو سالانہ 6000روپئے کی مالی مدددی جاتی ہے ۔اب تک تقریبا چھ کروڑ کسانوں کو اس اسکیم کا فائدہ مل چکاہے ۔ پرکاش جاوڈیکر نے بتایاکہ حکومت نے تقریبا 14کروڑ کسانوں کو پی ایم کسان یوجنا کے تحت 87000کروڑ روپئے دیے جانے کو منظوری دی ہے ۔

Loading...