உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایکسائزڈیوٹی میں کٹوتی کےاعلان کانتیجہ، بی جے پی کےزیر اقتدارریاستوں میں ایندھن پرVATمیں کمی کااعلان

    ریاستی حکومتوں کا یہ فیصلہ صارفین کے لیے ایک بڑی راحت کے طور پر سامنے آیا ہے۔

    ریاستی حکومتوں کا یہ فیصلہ صارفین کے لیے ایک بڑی راحت کے طور پر سامنے آیا ہے۔

    ریاستی حکومتوں کا یہ فیصلہ صارفین کے لیے بڑی راحت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ کیونکہ خام تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافے کے بعد پچھلے چند ہفتوں میں پورے ملک میں ایندھن کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ اسے دیوالی کے تحفے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

    • Share this:
      دیوالی Diwali کے موقع پر پیٹرول petrol اور ڈیزل diesel پر اکسائز ڈیوٹی excise duty میں کمی کے مرکز کے فیصلے کے بعد کئی بی جے پی اور این ڈی اے کی حکومت والی ریاستوں نے صارفین کو مزید راحت فراہم کرنے کے لیے ایندھن پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس VAT کم کرنے کا اعلان کیا۔

      مرکز نے بدھ کے روز دیوالی کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کو بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کم کرنے کا اعلان کیا۔ اس نے ریاستوں سے پٹرول اور ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو کم کرنے پر بھی زور دیا۔


      مرکز کے اعلان کے چند گھنٹے بعد بی جے پی کے زیر اقتدار آسام، گوا، تریپورہ، کرناٹک، اتراکھنڈ، منی پور، گجرات، یوپی اور بہار کی حکومتوں نے ایندھن پر VAT کم کرنے کا اعلان کیا۔

      گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت Pramod Sawant نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت پٹرول پر 7 روپے اور ڈیزل پر 7 روپے کم کرے گی، اس طرح ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کی کمی ہو گی۔

      آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما Himanta Biswa Sarma نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر 7 روپے ویٹ کم کرنے کا اعلان کیا۔ کرناٹک حکومت نے بھی اس اعلان میں شمولیت اختیار کی اور پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ میں 7 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد تریپورہ کے وزیراعلیٰ بپلاب دیب Biplab Deb، منی پور کے وزیراعلیٰ این بیرن سنگھ N Biren Singh اور گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندرا پٹیل Bhupendra Patel نے پٹرول اور ڈیزل پر ایک ایک کے برابر VAT میں کٹوتی کا اعلان کیا۔
      دریں اثنا اتر پردیش حکومت کے حکام نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کل 12 روپے کی کمی کی جائے گی، لیکن اس رپورٹ کو لکھنے تک کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔


      این ڈی اے کی قیادت والی بہار حکومت نے ویٹ میں کمی کرنے کا اعلان کیا اور سینئر بی جے پی ایم پی سشیل کمار مودی نے ٹویٹ کیا کہ ’’بہار میں ریاستی ویٹ میں مزید 1.30 روپے پٹرول پر اور 1.90 روپے ڈیزل پر وہیں ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کے علاوہ مزید کمی کی جائے گی۔ . بہار میں پیٹرول 6.30 روپے اور ڈیزل 11.90 روپے سستا ہو جائے گا۔

      اس دوران اتراکھنڈ حکومت نے پٹرول پر صرف 2 روپے فی لیٹر ویٹ کم کرنے کا اعلان کیا
      اس دوران اتراکھنڈ حکومت نے پٹرول پر صرف 2 روپے فی لیٹر ویٹ کم کرنے کا اعلان کیا


      اس دوران اتراکھنڈ حکومت نے پٹرول پر صرف 2 روپے فی لیٹر ویٹ کم کرنے کا اعلان کیا اور اس کے نتیجے میں ریاست میں پٹرول 7 روپے فی لیٹر سستا ہو جائے گا۔

      ریاستی حکومتوں کا یہ فیصلہ صارفین کے لیے بڑی راحت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ کیونکہ خام تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافے کے بعد پچھلے چند ہفتوں میں پورے ملک میں ایندھن کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی تھیں۔ 3 نومبر تک دہلی میں پٹرول کی قیمت 110.04 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت 98.42 روپے ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن Indian Oil Corporation کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ممبئی میں،پٹرول کی قیمت 115.85 روپے اور ڈیزل کی قیمت 106.62 روپے ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: