உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Diwali 2021: دیوالی خوشیوں کا تہوار یعنی عید چراغاں کا ملک بھر میں اہتمام! جانیے دیوالی مانے کی 7 اہم وجوہات

    دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے۔ یہ سال کا وہ وقت ہوتا ہے جب ہم اپنی خوشی کا بہترین انداز میں اظہار کرتے ہیں

    دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے۔ یہ سال کا وہ وقت ہوتا ہے جب ہم اپنی خوشی کا بہترین انداز میں اظہار کرتے ہیں

    ہندوستان میں دیوالی سے قبل ہی ہندو اور سکھ برادری کے لوگ مختلف تقریبات کی تیاریوں کے لیے خریداری اور اپنے گھروں کو روشن کرنے میں مصروف رہے ہیں اور وہ آج کے دن خوشیوں کو منانے میں معروف ہیں۔ جن میں زبردست جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ نیوز 18 اردو کی جانب سے ملک بھر کے تمام ناظرین و قارئین کو عید چراغاں یعنی دیوالی کی دلی مبارکباد

    • Share this:
      روشنیوں کا تہوار اور برائی پر سچائی کی جیت کی علامت دیوالی Diwali کو آج 4 نومبر 2021 کو پورے ملک میں بڑے ہی جوش و خروش اور خوشیوں کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر خصوصی پوجا کے لیے مندروں میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی آمد متوقع ہے۔ پورے ملک میں سیکیورٹی اداروں نے کئی عمارتوں کو بھی سجایا ہے اور مبارکبادی بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔

      ہندوستان میں دیوالی سے قبل ہی ہندو اور سکھ برادری کے لوگ مختلف تقریبات کی تیاریوں کے لیے خریداری اور اپنے گھروں کو روشن کرنے میں مصروف رہے ہیں اور وہ آج کے دن خوشیوں کو منانے میں معروف ہیں۔ جن میں زبردست جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔


      دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے۔ یہ سال کا وہ وقت ہوتا ہے جب ہم اپنی خوبصورتی کا بہترین انداز میں اظہار کرتے ہیں اور اپنے گھروں کو دیے اور چراغوں سے روشن کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دیوالی منانے کی ایک سے زیادہ وجوہات بھی ہیں؟ وہ کونسی ہیں؟ یہاں کچھ حیرت انگیز حقائق پیش ہیں جو شاید آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔

      ہندوستان کے مختلف حصوں میں دیوالی منانے کی سات مختلف وجوہات ہیں، جو اس سال آج منائی جارہی ہے۔

      1. رامائن Ramayana کے مطابق لارڈ رام Lord Rama ان کی بیوی سیتا Sita اور بھائی لکشمن Laxmana بالآخر 14 سال جلاوطنی میں گزارنے اور راکشس راون Raavana کو شکست دینے کے بعد ایودھیا Ayodhya واپس آئے۔ اس طرح دیوالی اپنے گھر واپسی کی علامت ہے۔

      خصوصی پوجا کے لیے مندروں میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی آمد متوقع ہے۔


      2. سب سے زیادہ مشہور روایت کے مطابق دیوالی کو اس دن کے طور پر منایا جاتا ہے جب دیوی لکشمی Lakshmi کی پیدائش سمندرا منتھن Samudra Manthan میں ہوئی تھی، جو دیوتاؤں اور راکشسوں کے ذریعہ دودھ کے کائناتی سمندر کو منتھن کرتی ہے۔ لکشمی نے دیوالی کی رات وشنو Vishnu کو اپنے شوہر کے طور پر چنا اور دونوں مقدس شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

      3. مہاکاوی مہابھارت Mahabharata میں پانچ پانڈو بھائیوں Pandava brothers کو جوئے میں شرط ہارنے کے لیے پھنسایا گیا تھا جس کے بعد کوراووں Kauravas نے انھیں 12 سال کے لیے ملک بدر کر دیا تھا۔ مہاکاوی کے مطابق دیوالی وہ دن ہے جس دن کارتک اماواسیہ Kartik Amavasya کی رات پانڈو Pandavas ہستینا پور واپس آتے ہیں۔

      نیوز 18 اردو کی جانب سے ملک بھر کے تمام ناظرین و قارئین کو عید چراغاں یعنی دیوالی کی دلی مبارکباد
      نیوز 18 اردو کی جانب سے ملک بھر کے تمام ناظرین و قارئین کو عید چراغاں یعنی دیوالی کی دلی مبارکباد


      4. سکھ مت Sikhism میں دیوالی کا تعلق مغل بادشاہ جہانگیر Mughal emperor Jehangir کے ذریعہ گرو ہرگوبند Guru Hargobind کی رہائی کے واقعہ سے ہے۔

      5. جین مت Jainism میں دیوالی کا تہوار مہاویر Mahavira کی روح کے آخر کار نروان حاصل کرنے کی سالگرہ منانے کے لیے منایا جاتا ہے۔

      6. مغربی ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں جیسے گجرات وغیرہ میں دیوالی کا تہوار نئے سال کے آغاز کی علامت ہے۔

      7. مشرقی ہندوستان خاص طور پر مغربی بنگال وغیرہ میں دیوی کالی کے اعزاز میں دیوالی کو کالی پوجا Kali Puja کے طور پر مناتے ہیں، جس کے بارے میں جانا جاتا ہے کہ وہ تمام راکشسوں سے زمین کو پاک کرنے کے لیے جنگ میں مصروف تھی۔

      نیوز 18 اردو کی جانب سے ملک بھر کے تمام ناظرین و قارئین کو عید چراغاں یعنی دیوالی کی دلی مبارکباد پیش ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: