ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیا آپ جانتے ہیں سفر سے کتنے دن پہلے تک کروا سکتے ہیں ٹرین کی ٹکٹ!

اگر آپ کا بھی کہیں جانے کا منصوبہ ہے اور آپ کو معلوم ہے کہ آپ کو کب سفر کرنا ہے تو آپ پہلے ہی ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں ۔

  • Share this:
کیا آپ جانتے ہیں سفر سے کتنے دن پہلے تک کروا سکتے ہیں ٹرین کی ٹکٹ!
کیا آپ جانتے ہیں سفر سے کتنے دن پہلے تک کروا سکتے ہیں ٹرین کی ٹکٹ!

اکثر دیکھا جاتا ہے کہ ہندوستانی ریلوے میں ٹکٹ کو لے کر کافی مارا ماری رہتی ہیں ۔ کئی راستے تو ایک ایسے جہاں لوگ کافی زیادہ ہیں اور ٹرینوں کی تعداد کم ہونے سے بھی کافی بھیڑ رہتی ہے ۔ ایسے میں لوگ ریل سفر سے کافی دن پہلے ہی ٹرین کی ٹکٹ بک کروالیتے ہیں ، تاکہ انہیں بعد میں کوئی پریشانی نہ ہوا ۔ اگر آپ کا بھی کہیں جانے کا منصوبہ ہے اور آپ کو معلوم ہے کہ آپ کو کب سفر کرنا ہے تو آپ پہلے ہی ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں ۔


حالانکہ کئی لوگوں کو جانکاری کا فقدان رہتا ہے کہ آخر کتنے دن پہلے تک ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں ۔ ایسے میں وہ تاخیر سے ٹکٹ بک کرواتے ہیں تو انہیں ٹکٹ ملنی مشکل ہوجاتی ہے ۔ اس لئے آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ اپنے سفر سے کتنے دن پہلے ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں اور پہلے ٹکٹ بک کروانے کا کیا طریقہ ہے ۔


120 دن پہلے تک بک کروا سکتے ہیں ٹکٹ


اگر آپ کافی لمبے عرصہ پہلے ٹکٹ بک کروانا چاہتے ہیں تو سفر کرنے سے 120 دن پہلے ریزرو ٹکٹ لے سکتے ہیں ۔ یعنی آپ اپنے سفر سے چار مہینے پہلے ٹکٹ ریزرویشن کرواسکتے ہیں ۔ اس سے پہلے گزشتہ سال کورونا لاک ڈاون کے دوران اس کی حد کم کرکے ایک مہینے کردی گئی تھی ، لیکن پھر مئی میں اس سسٹم کو پہلے جیسا ہی کردیا گیا تھا ۔ بتادیں کہ اتنے زیادہ دن پہلے ٹکٹ بک کروانے کیلئے ٹکٹ بکنگ کے پروسیس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی ہے ۔ آپ نارمل طریقہ سے آن لائن ذرائع سے آسانی سے ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں ۔

ٹرین چلنے سے کتنی دیر پہلے تک کرواسکتے ہیں ٹکٹ ؟

اگر آپ کو کافی زیادہ تاخیر ہوگئی ہے یا ایمرجنسی میں آپ کو کہیں جانا پڑتا ہے تو آپ ٹرین چلنے سے آدھا گھنٹہ پہلے تک ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں ۔ ویسے عام طور پر ٹرین چلنے سے چار گھنٹے پہلے ہی چارٹ تیار ہوتا ہے ۔ ویسے آپ آدھے گھنٹہ پہلے تک آن لائن یا کاونٹر کے ذریعہ ٹکٹ لے سکتے ہیں ۔

کیسے ملتا ہے ڈوپلیکیٹ ٹکٹ؟

اگر آپ نے ریل سفر کیلئے ای ٹکٹ لیا ہے اور ٹرین میں بیٹھنے کے بعد آپ کو پتہ لگا کہ ٹکٹ کھوگیا ہے تو آپ ٹکٹ چیکر کو 50 روپے جرمانہ دے کر اپنا ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ڈوپلیکیٹ ٹکٹ لینے کیلئے آپ کو اپنے شناختی کارڈ کی ضرورت پڑسکتی ہے ۔ ڈوپلیکیٹ ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے آپ سے شناختی کارڈ مانگا جائے گا ۔

ٹکٹ کاونٹر پر آپ سے آپ کی شناخت  سے متعلق کچھ ضروری سوالات بھی پوچھے جائیں گے ، جس کا آپ کو جواب دینا ہوگا ۔ ڈوپلیکیٹ ٹکٹ پانے کیلئے آپ ریزرویشن کاونٹر پر جاکر ٹکٹ کھوجانے سے متعلق ایک لیٹر بھی دے سکتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 05, 2021 01:09 PM IST