உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    LPG Cylinder Price: کیا آپ کو پتہ ہے کہ دنیا میں سب سے ’مہنگا‘ ایل پی جی سلنڈر ہندوستان میں ہوتا ہے فروخت؟

    رسوئی گیس ایل پی جی سلینڈر۔ (Rasoi Gas LPG Cylinder)

    رسوئی گیس ایل پی جی سلینڈر۔ (Rasoi Gas LPG Cylinder)

    LPG Cylinder Price: ترقی پذیر ممالک میں فی کس یومیہ آمدنی کے مقابلے میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی پر بہت کم حصہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ امریکہ میں یومیہ آمدنی کا 0.6 فیصد پٹرول پر اور 0.7 فیصد ڈیزل پر خرچ ہوتا ہے۔

    • Share this:
      LPG Cylinder Price: ملک میں مہنگائی کی وجہ سے کہرام مچ گیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عالم یہ ہے کہ اس وقت ہندوستانی عوام دنیا کا سب سے مہنگا گھریلو گیس سلنڈر خرید رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھارت پٹرول کی قیمتوں کے لحاظ سے تیسرے اور ڈیزل کی قیمتوں کے لحاظ سے آٹھویں نمبر پر ہے۔

      ہندوستانی کرنسی یعنی روپے کی قوت خرید کے مطابق ہندوستان میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت سب سے زیادہ ہے۔ قوت خرید کے لحاظ سے، ایل پی جی کی قیمت 3.5 ڈالر فی کلو ہے۔ ایسے میں لوگوں کی یومیہ آمدنی کا 15.6 فیصد اس پر خرچ ہو رہا ہے۔ فی کس یومیہ آمدنی کا اتنا بڑا حصہ کسی اور ملک میں خرچ نہیں ہو رہا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      اب تک 10 روپئے سے زیادہ بڑھے Petrol Diesel  کے دام، پمپ پر جانے سے پہلے چیک کریں قیمتیں

      انکم کا 23.5 فیصد حصہ فی لیٹر پٹرول خریدنے پر ہورہا ہے خرچ
      وہیں، ملک میں پیٹرول کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ فی شخص کی یومیہ آمدنی کا تقریباً 23.5 فیصد فی لیٹر پٹرول خریدنے پر خرچ ہو رہا ہے۔ ہندوستان کے دو پڑوسی ممالک نیپال اور پاکستان ہندوستان سے آگے ہیں۔ نیپال میں روزانہ کی کمائی کا 38.2 فیصد پٹرول پر خرچ ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں 23.8 فیصد پٹرول خریدنے پر خرچ ہو رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Travelling Abroad: کیا آپ بیرون ملک سفر کے خواہشمند ہیں؟ اپنے پاسپورٹ کو کیسے رکھیں محفوظ؟

      ترقی پذیر ممالک میں فی کس یومیہ آمدنی کے مقابلے میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی پر بہت کم حصہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ امریکہ میں یومیہ آمدنی کا 0.6 فیصد پٹرول پر اور 0.7 فیصد ڈیزل پر خرچ ہوتا ہے۔

      آپ کو بتادیں کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے ہندوستانی کرنسی کی پوزیشن اور دیگر ممالک میں فروخت ہونے والے پیٹرول اور ڈیزل کی کرنسی کے حساب سے اس کی قیمتوں کا حساب لگایا گیا ہے۔ ایسے میں ہندوستان میں ایل پی جی کی فی لیٹر قیمت 3.5 ڈالر پر آتی ہے جو کہ کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ ہندوستان کے بعد ترکی، فیجی اور یوکرین کا نمبر آتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: