ملک میں پہلی بار کورونا سے متاثر ایک ڈاکٹر کی موت ہوگئی ہے۔ اندور کے ریزیسذیڈنٹ ڈاکٹر شتروگھن پنجوانی کورونا سے متاثر تھے اور آج انکی موت ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ، ڈاکٹر پنجوانی نے جمعرات کی صبح4 بجے آخری سانس لی۔ کہا جاتا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج نہیں کررہے تھے ۔ تاہم وہ کورونا کے مشتبہ مریض سے رابطے میں آگئے تھے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ 19) متاثرین کی تعداد میں اضافہ کےساتھ ہی یہ 5789 تک پہنچ گئی ہے اوروبا کی وجہ سے اب تک 166 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ اعدادوشمار کےمطابق کورونا وائرس ملک کی 31 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔مزید 55مبثت کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک اسکے 5789 کیسزکی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 65 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 مزید افراد کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد 167 ہو گئی ہے۔ ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 473 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔
علامتی تصویر۔(پکسابے)۔
بدھ کے مقابلے میں جمعرات کو متاثرین اورمرنے والوں کی تعداد میں تھوڑی کمی آئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد کے مطابق ملک میں کورونا سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر میں اب تک 1135 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 72 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ افراد ہلاک اور117 لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 738افراد اس وبا سے متاثراور آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں، اس کے بعد دہلی میں سب سے زیادہ 669 افراد متاثر ہیں اور نو افراد ہلاک ہو ئے ہیں دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 93 افراد متاثر پائے گئے۔تلنگانہ میں اب تک 427 لوگ متاثر اور سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کیرالہ میں 345 افراد متاثراوردوافراد کی موت ہوئی ہے۔راجستھان میں 381 لوگ انفیکشن کے شکار ہیں اور اب تک تین افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔
ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 361 لوگ متاثر ہیں اور چار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔جنوبی ہندوستانی ریاست آندھرا پردیش میں 348 اورکرناٹک میں 181 لوگ متاثر ہیں اوربالترتیب چاراورپانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے. کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور شخص کی موت ہوگئی۔مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 158 ہو گئی ہے اورچارافراد کی موت ہوئی ہے۔مدھیہ پردیش میں 229 اورگجرات میں 179 لوگ متاثر ہیں اور بالترتیب 13 اور 16 افراد کی موت ہوئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں تین مزید افراد کی موت ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ پنجاب میں آٹھ، مغربی بنگال میں پانچ، ہریانہ میں تین اور بہار، اڑیسہ اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔