உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پیٹ درد کا علاج کرانے کیلئے پہنچی نابالغ لڑکی کو ڈاکٹر نے بتایا حاملہ ، اڑ گئے سب کے ہوش

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    چھتیس گڑھ کے راج نند گاوں کے میڈیکل کالج اسپتال میں نابالغ کے حاملہ ہونے کی رپورٹ آنے کے بعد افراتفری مچ گئی ۔

    • Share this:
      چھتیس گڑھ کے راج نند گاوں کے میڈیکل کالج اسپتال میں نابالغ کے حاملہ ہونے کی رپورٹ آنے کے بعد افراتفری مچ گئی ۔ بالود ضلع کے ڈونڈی لوہارا علاقہ سے پیٹ درد کی شکایت کے بعد علاج کرانے کیلئے آئی ایک نابالغ لڑکی کو ڈاکٹروں نے حاملہ بتایا ، جس کے بعد نابالغ کا اسقاط حمل کرایا گیا ۔ اس معاملہ میں پاکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے پولیس نے جانچ شروع کردی ہے ۔

      راج نند گاوں پولیس سے ملی معلومات کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد علاج کے دوران ہی نابالغ لڑکی کا اسقاط حمل کرایا گیا ۔ اس معاملہ میں راج نند گاوں کے بسنت پور تھانہ میں پاکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرنے کی کارروائی کی گئی ۔ بالود ضلع کے ایک نابالغ کو اس کے اہل خانہ نے پیٹ میں درد ہونے پر راج نندا گاوں میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا تھا ۔ اسپتال میں جانچ کے دوران پتہ چلا کہ لڑکی حاملہ ہے اور ڈاکٹروں نے اس کی زندگی بچانے کیلئے اسقاط حمل کیا ۔

      بسنت پور تھانہ انچارج راجیش ساہو کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معاملہ کا ملزم متاثرہ کے گھر رہنے والا کرایہ دار نکلا ہے ۔ ملزم نے نابالغ کی آبروریزی کی اور اس کے بعد وہ فرار ہوگیا ۔ ملزم مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ کا رہنے والا بتایا جارہا ہے ۔ پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے ۔ راجیش ساہو نے بتایا کہ پولیس جلد از جلد ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔
      First published: