پہلے پرچی پرلکھا تھا کنڈوم، اب پیٹ درد کا علاج کرانےآئے نوجوانوں کوڈاکٹرنے لکھا حمل کا ٹسٹ

جھارکھنڈ میں چترا ضلع کے سمریا ریفرل اسپتال سے انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پیٹ درد کا علاج کرانے آئے دو نو جوانوں کے ڈاکٹر نے پریگننسی ٹسٹ کا مشورہ دے دیا۔ علاج کی پرچی پراینٹی نیٹل چیک اپ کرانے کا مشورہ دیا دیا گیا ہے۔

Oct 16, 2019 10:49 PM IST | Updated on: Oct 16, 2019 10:49 PM IST
پہلے پرچی پرلکھا تھا کنڈوم، اب پیٹ درد کا علاج کرانےآئے نوجوانوں کوڈاکٹرنے لکھا حمل کا  ٹسٹ

ڈاکٹرمکیش کمارکا کہنا ہےکہ کہیں کوئی گڑبڑی نہیں ہے۔ دونوں نوجوان اپنی بیوی کے ساتھ اسپتال پہنچے تھے۔

چترا: جھارکھنڈ میں چترا ضلع کے سمریا ریفرل اسپتال سے انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔  پیٹ درد کا علاج کرانے آئے دو نو جوانوں کے ڈاکٹر نے پریگننسی ٹسٹ کا مشورہ دے دیا۔ علاج کی پرچی پراینٹی نیٹل چیک اپ کرانے کا مشورہ دیا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر کے ذریعہ پرچی پر اس طرح کا عجیب وغریب مشورہ لکھنے کا یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے۔ اس سے قبل گھاٹ شلہ میں ڈاکٹر اشرف بدر کے پاس ایک خاتون پیٹ درج کی شکایت لے کر آئی تھی۔ ڈاکٹرنےخاتون کی پرسکرپشن سلپ میں 'کنڈوم' لکھ دیا تھا۔ اس کی آواز اسمبلی میں بھی سنائی دی تھی۔ آخر کار ڈاکٹر کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کےعلاوہ دونوں کی پرچی پرایچ آئی وی، ایچ بی اے، سی بی سی اورہیموگلوبن جانچ کرانے کی بات بھی لکھی گئی ہے۔ جب دونوں نوجوان پرائیویٹ پیتھا لوجی سینٹرمیں جانچ کرانےگئے توپیتھا لوجسٹ پرچی دیکھ کرحیران رہ گئے۔ پیتھا لوجسٹ نے نوجوانوں کو بتایا کہ ڈاکٹر نے پریگننسی ٹسٹ کی جانچ لکھی ہے، جس کے بعد پورا معاملہ سامنے آیا۔

Loading...

 ڈاکٹرنے دی صفائی

اس سلسلے میں متعلقہ ڈاکٹرمکیش کمارکا کہنا ہےکہ کہیں کوئی گڑبڑی نہیں ہے۔ دونوں نوجوان اپنی بیوی کے ساتھ اسپتال پہنچے تھے۔ غلطی سے بیوی کے بدلے دونوں نے اپنا نام پرچی پرلکھوا دیا۔ ہم نے دیکھا بھی بالکل درست ہے اورجانچ بھی صحیح لکھی ہے۔ دونوں کی بیویاں حاملہ ہیں۔ اسپتال کے ریکارڈ میں یہ بات درج ہے۔

معاملے کی جانچ کا حکم

یہ معاملہ گزشتہ یکم اکتوبرکا ہے۔ سمریا بلاک کے چوربارا گاؤں کے رہنے والے کامیشور منجھواورگوپال منجھو پیٹ درد کی شکایت پر سمریا ریفرل اسپتال پہنچے تھے۔ ان کے مطابق اسی دن ڈاکٹرمکیش نے انہیں دیکھنے کے بعد پرچی پر پریگننسی ٹسٹ کا مشورہ دیا۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد ضلع کے سول سرجن ارون کمار پاسوان نے اسپتال انچارج کو جانچ کا حکم دے دیا ہے۔ جانچ کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

Loading...