ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاکستان مقبوضہ کشمیر کی میڈیکل ڈگری پر ہندوستان میں پابندی عائد ، جانئے کیوں

وزارت صحت کے ایک سینئر افسر کے مطابق پاکستان مقبوضہ کشمیر کے کالج سے میڈیکل ڈگری یافتہ ایک شخص نے جموں و کشمیر میڈیکل کونسل سے پریکٹس کی اجازت مانگی تھی ۔ ڈگری کی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ جس میڈیکل کالج سے اس نے ڈگری حاصل کی تھی ، وہ منظور شدہ نہیں ہے ۔ اسی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
پاکستان مقبوضہ کشمیر کی میڈیکل ڈگری پر ہندوستان میں پابندی عائد ، جانئے کیوں
پاکستان مقبوضہ کشمیر کی میڈیکل ڈگری پر ہندوستان میں پابندی عائد ، جانئے کیوں

میڈیکل کونسل آف انڈیا (Medical Council Of India)  نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے میڈیکل کالج سے ڈگری حاصل کرنے والے طالب علم ہندوستان میں میڈیکل پریکٹس نہیں کرسکتے ہیں ۔ ایم سی آئی نے اس سلسلے میں 10 اگست کو نوٹیفکیشن جاری کیا کہ پورا جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے ۔ تاہم پاکستان نے خطے کے کچھ حصوں پر غیر قانونی اور جان بوجھ کر قبضہ کیا ہے۔ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں واقع کوئی میڈیکل کالج اور لداخ کے ان حصوں کو انڈین میڈیکل کونسل ایکٹ 1956 کے تحت تسلیم نہیں کیا گیا ہے ۔


ایم سی آئی نے بتایا کہ اسی وجہ سے پاکستان کے زیر قبضہ میڈیکل کالج آف کشمیر سے حاصل کردہ ڈگری یافتگان ، میڈیکل کونسل آف انڈیا ایکٹ 1956 کے تحت ہندوستان میں میڈیکل پریکٹس کے لئے اندراج کے اہل نہیں ہوں گے ۔


افسر نے بتایا کہ اس معاملہ پر کئی وزارتوں کے افسران نے بات چیت کی ہے ۔
افسر نے بتایا کہ اس معاملہ پر کئی وزارتوں کے افسران نے بات چیت کی ہے ۔


وزارت صحت کے ایک سینئر افسر کے مطابق پاکستان مقبوضہ کشمیر کے کالج سے میڈیکل ڈگری یافتہ ایک شخص نے جموں و کشمیر میڈیکل کونسل سے پریکٹس کی اجازت مانگی تھی ۔ ڈگری کی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ جس میڈیکل کالج سے اس نے ڈگری حاصل کی تھی ، وہ منظور شدہ نہیں ہے ۔ اسی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

افسر نے بتایا کہ اس معاملہ پر کئی وزارتوں کے افسران نے بات چیت کی ہے ۔ میڈیکل کونسل آف انڈیا کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر آر کے وتسو کے ذریعہ جاری کئے گئے نوٹس کے مطابق پاک مقبوضہ کشمیر سے ڈگری حاصل کئے ہوئے کسی بھی پروفیشنل کو پریکٹس کی چھوٹ نہیں ہوگی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 12, 2020 11:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading