ڈوڈہ میں دو مقامی ملی ٹنٹوں کا پوسٹرجاری، اطلاع دینے والے کوملے گا یہ انعام : پولیس کا اعلان

پوسٹرس کے مطابق گھاٹ ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے ملی ٹنٹ ہارون عباس اورمسعود احمد کے بارے میں جانکاری دینے والوں کو انعام سے نوازا جائے گا

Oct 22, 2019 05:20 PM IST | Updated on: Oct 22, 2019 05:20 PM IST
ڈوڈہ میں دو مقامی ملی ٹنٹوں کا پوسٹرجاری، اطلاع دینے والے کوملے گا یہ انعام : پولیس کا اعلان

ڈوڈہ میں دومقامی ملی ٹنٹوں کاپوسٹرجاری،اطلاع دینے والے کوملے گایہ انعام:پولیس کا اعلان۔(تصویر:نیوز18اردو)۔

miجموں وکشمیر پولیس نے خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں حزب المجاہدین کے مطلوبہ ملی ٹنٹوں ہارون عباس وانی اور مسعود احمد کے سر پر15 لاکھ روپیے کے انعام کا اعلان کیا ۔ہارون عباس اور مسعود احمد کی تصاویر کے ساتھ مختلف جگہوں پربڑے پوسٹرس لگائےگئے۔پوسٹرس کے مطابق گھاٹ ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے ملی ٹنٹ ہارون عباس اورمسعود احمد کے بارے میں جانکاری دینے والوں کو انعام سے نوازا جائے گا اور جانکاری فراہم والوں کی شناخت کو مخفی رکھا جائے گا۔تاہم پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اطلاع دونوں ملی ٹنٹوں کی گرفتاری یا ہلاکت کا موجب ثابت ہونی چاہیے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہارون عباس کا تعلق گھاٹ نامی گائوں جبکہ مسعود احمد کا تعلق ڈیسا نامی گائوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملی ٹنٹس مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ پوسٹر جس میں دونوں ملی ٹنٹوں کی تصویریں بھی شامل کی گئی ہیں'۔

Loading...

Loading...