ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Dogs Marriage: کتے نے اپنی شادی میں کرایا فوٹوشوٹ ، لوگوں نے کہا : بس یہی دیکھنا باقی تھا

کتوں کے اس نرالے ویڈنگ فوٹوشوٹ کو دیکھ کر لوگ بھی خود کو کمنٹ کرنے سے نہیں روک پا رہے ہیں ۔ اب تک اس ویڈیو کو ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر جم کر کمنٹ بھی کررہے ہیں ۔

  • Share this:
Dogs Marriage: کتے نے اپنی شادی میں کرایا فوٹوشوٹ ، لوگوں نے کہا : بس یہی دیکھنا باقی تھا
کتوں کے اس نرالے ویڈنگ فوٹوشوٹ کو دیکھ کر لوگ بھی خود کو کمنٹ کرنے سے نہیں روک پا رہے ہیں ۔ اب تک اس ویڈیو کو ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر جم کر کمنٹ بھی کررہے ہیں ۔

آپ نے شادیاں تو بہت دیکھی ہوں گی اور ویڈنگ فوٹوشوٹ بھی دیکھے ہوں گے ، لیکن ایک انوکھی شادی کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس کو دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ انسانوں کی نہیں بلکہ کتوں کی شادی کا فوٹوشوٹ ہے ۔


دراصل @24_birds_animals نام کے یوزر کے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو ڈالا گیا ہے ، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کتے کی ایک جوڑی کی شادی کرائی گئی ہے ۔ آپ دیکھ پائیں گے فیمیل ڈاگ نے بندی لگائی ہوئی ہے ، سر پر پلو رکھا ہوا ہے اور بالوں کا وگ اور اس پر جھمکا بھی لٹکا ہوا ہے ۔ اس دلہن کے ساتھ ہی ایک میل ڈاگ دولہا بنا کھڑا ہے ۔ دونوں کے ہی گلے میں ورمالا ہے ۔ شاید اس کو دیکھ کر آپ کو راج کمار راو اور جھانوی کپور کی فلم روحی کا وہ سین یاد آجائے ، جس میں راج کمار راو کی شادی ایک فیمیل ڈاگ سے کرائی جاتی ہے ۔ حالانکہ یہاں کسی چڑیل سے پیچھا چھوڑانے کیلئے انسان اور کتے کی نہیں بلکہ کتوں کی شادی کرائی گئی ہے ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Raj (Heera lal) (@24_birds_animals)





کتوں کے اس نرالے ویڈنگ فوٹوشوٹ کو دیکھ کر لوگ بھی خود کو کمنٹ کرنے سے نہیں روک پا رہے ہیں ۔ اب تک اس ویڈیو کو ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر جم کر کمنٹ بھی کررہے ہیں ۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر ایک یوزر نے کمنٹ کیا کہ بس یہی باقی تھا ۔ وہیں ایک دوسرے یوزر نے کہا : کیوٹ ، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ انہیں ٹارچر کیا جاتا ہے ۔ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں کچھ لوگ اپنے دوستوں کو ٹیگ بھی کررہے ہیں ۔ وہیں ایک یوزر نے مذاق میں کہا کہ آنٹیاں کہہ رہی ہوں گی کہ جوڑی ٹھیک سے نہیں ملائی گئی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 18, 2021 08:52 PM IST