ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں 25 مئی سے شروع ہوں گی گھریلو پروازیں، جلد ملے گی بکنگ کی اطلاع

شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ایک ٹوئٹ میں آج یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ گھریلو پروازیں مرحلہ وار طریقے سے 25 مئی سے شروع کی جائیں گی۔ سبھی ہوائی اڈوں اور طیارہ خدمات مپنیوں کو اس کی اطلاع دی جارہی ہے۔

  • Share this:
ملک میں 25 مئی سے شروع ہوں گی گھریلو پروازیں، جلد ملے گی بکنگ کی اطلاع
جموں وکشمیر انتظامیہ نے کہا- ٹرین اور ہوائی جہاز میں سفر کرنے والوں کے لئے 14روزہ کوارنٹائن لازمی

نئی دہلی: دو مہینے کے وقفے کے بعد گھریلو مسافر پروازیں پیر سے شروع ہو جائیں گی۔ شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج یہ اطلاع دی۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ’’گھریلو پروازیں مرحلہ وار طریقے سے 25 مئی سے شروع کی جائیں گی۔ سبھی ہوائی اڈوں اور طیارہ خدمات کمپنیوں کو اس کی اطلاع دی جارہی ہے‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کے انفیکشن کے پیش نظر ہوائی اڈوں اور طیاروں کے اندر برتی جانے والی احتیاطی تدابیر اور نئے حالات میں پروازوں کے طور طریقوں کے بارے میں اور پروازوں کا معیاری طریقہ کار (ایس او پی) سے متعلق رہنما خطوط جلد جاری کئے جائیں گے۔


واضح رہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو قابو میں کرنے کے لئے 25 مارچ سے ملک میں سبھی گھریلو پروازوں پر روک لگادی گئی تھی، اگرچہ مال بردار طیاروں اور خصوصی اجازت یافتہ مسافر طیاروں کی پروازیں جاری تھیں۔ بین الاقوامی پروازیں 22 مارچ سے ہی بند ہیں۔ ہردیپ پوری کی اطلاع کے مطابق گھریلو پروازیں شروع ہوں گی۔ تاہم بین الاقوامی پرواز سے متعلق ابھی تک کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔




مارچ سے بند ہیں فلائٹس

ملک میں کورونا وائرس کے سب لاک ڈاون کے سبب گزشتہ 2 ماہ سے پرواز بند ہے۔ حالانکہ وندے بھارت مشن کے تحت ملک ملک میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو واپس لانےکا کام کر رہی ہے۔ کورونا کے خطرات کے سبب ٹرینوں کو بھی بند کردیا گیا تھا، جنہیں 12 مئی سے دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ یہ سبھی راجدھانی ٹرینیں ہیں اور مکمل اے سی (ایئر کنڈیشنڈ)
ہیں۔ منگل کو وزیر ریل پیوش گوئل نے اعلان کیا تھا کہ یکم جون سے پورے ملک میں 200 نان اے سی ٹرین بھی چلائی جائیں گی۔

First published: May 20, 2020 08:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading