امریکی شہر ہیوسٹن میں 22ستمبر کو ہونے والے ہاؤڈی مودی ایونٹ میں شامل ہوں گے ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام ہاؤڈی مودی میں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی شامل ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پروگرام میں شرکت کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

Sep 17, 2019 12:01 AM IST | Updated on: Sep 17, 2019 12:01 AM IST
امریکی شہر ہیوسٹن میں 22ستمبر کو ہونے والے ہاؤڈی مودی ایونٹ میں شامل ہوں گے ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام ہاؤڈی مودی میں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی شامل ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پروگرام میں شرکت کرنے کی تصدیق کردی ہے۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہاوڈی مودی پروگرام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت پر وائٹ ہاؤس نے مہر لگادی ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ 22 ستمبر کو ٹیکساس میں منعقدہ تقریب میں شریک ہوں گے جہاں وہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے علاوہ ہندوستانی نژاد امریکیوں سے خطاب کریں گے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تقریب دنیا کی قدیم اور سب سے بڑے جمہوری ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کی توثیق اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ 22 ستمبر کو وزیراعظم نریندر مودی امریکہ کے ہیوسٹن میں ہندوستانی برادری سے خطاب کرنے والے ہیں۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی پروگرام میں شرکت کرنے کی توثیق پر وزیراعظم نریندر مودی نے خوشی کا اظہا رکیا ہے۔

Loading...

نریندر مودی نے کہا امریکی صدر کا یہ خصوصی قدم ہندوستان اور امریکہ کی گہری دوستی کا عکاس ہے ۔وزیراعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ ہیوسٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شامل ہونے کا فیصلہ امریکی سماج اور معاشی نظام میں ہندوستانی کمیونٹی کے تعاون اور دونوں کمیونٹی کے درمیان رشتوں کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہےبائیس ستمبر کو ہونے والے والی تقریب کو ریاست ٹیکساس کا علاقائی نام دیتے ہوئے ہاؤڈی موڈی کا نام دیا گیا ہے۔

منتظمین کے مطابق تقریب میں شرکت کے لیے اب تک 50 ہزار افراد اندراج کروا چکے ہیں۔ جس کا انعقاد ٹیکساس فٹ بال ٹیم اسٹیڈیم میں ہوگا۔خیال رہے کہ مودی اور ٹرمپ کے درمیان رواں سال ہونے والی یہ تیسری ملاقات ہوگی۔پوپ کے بعد امریکہ میں کسی غیر ملکی لیڈر کے لئے منعقد ہونے والا یہ سب سے بڑا پروگرام ہو گا۔ نریندر مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ میں یہ ان کا پہلا پروگرام ہو گا۔امریکہ میں تقریبا 40 لاکھ ہندوستانی آباد ہیں ۔جن کا شمار امریکہ میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ اور خوش حال برادریوں میں ہوتا ہے۔

Loading...