ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی پولیس کو ملی بڑی کامیابی :ساڑھے12کروڑروپے مالیت کی منشیات برآمد، ایک ڈیلرگرفتار

پوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلا کہ سانٹاکروز کے واکولہ علاقہ میں ایک گھر میں کروڑوں روپے کی ڈرگس چھپائی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ڈونگری پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی اور چھاپہ مارنے کی کارروائی کو انجام دیا۔

  • Share this:

ممبئی: ڈونگری پولیس نے سانٹاکروز علاقہ میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے12 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک ڈرگس ڈیلر کو گھاٹ کوپر علاقہ سے گرفتار کیا ہے۔ جس کا نا م دیپک بنگیرا بتایا جارہاہے۔ اس کارروائی میں پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ کے علاوہ 5 لاکھ روپے نقد برآمد کئے ہیں۔ در اصل دیپک کی گرفتاری کے بعد اس نے پوچھ تاچھ میں ممبئی مضافات کے سانتا کروز علاقہ میں اتنی بڑی مقدار میں منشیات ہونے کا انکشاف کیا۔ پوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلا کہ سانتا کروز کے واکولہ علاقہ میں ایک گھر میں کروڑوں روپے کی ڈرگس چھپائی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ڈونگری پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی اور چھاپہ مارنے کی کارروائی کو انجام دیا۔

چھاپہ کے دوران ساڑھے12 کروڑ روپے کی منشیات کی کمرشیل کانٹیٹی کے علاوہ ڈرگس کو پیک کئے جا نے کی بڑی تعداد میں پیکٹ،6 اور10 کلو کے ڈرگس کی پیمائش کی مشین بھی برآمد کی گئی ہے۔ ڈونگر ی پولیس اسٹیشن کی سینئر پولیس افسر شبانہ شیخ نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم لگاتار48 گھنٹوں سے دیپک بنگیرا سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ اور ا س ملنے والے اطلاعات کی بنیاد پر اتنی بڑی ڈرگس کی کھیپ ضبط کی گئی۔

دیپک کی گرفتاری کے بعد اس  نے پوچھ تاچھ میں ممبئی مضافات کے سانتا کروز علاقہ میں اتنی بڑی مقدار میں  منشیات ہونے  کا انکشاف کیا۔
دیپک کی گرفتاری کے بعد اس نے پوچھ تاچھ میں ممبئی مضافات کے سانتا کروز علاقہ میں اتنی بڑی مقدار میں منشیات ہونے کا انکشاف کیا۔

ممبئی کی ڈونگر ی پولیس نے اس معاملے میں سب سے پہلے18 فروری کو اقبال نامی ڈرگس ڈیلر کو12 گرام منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ اس کی نشاندہی پر اسی دن نوی ممبئی کے واشی علاقے میں چھاپہ مارا گیا تھا۔ جہاں سے اسحاق کے ساتھ عبدالوسیم کو60 گرام منشیات کے ساتھ پکڑا گیاتھا۔ ان دونوں سے پوچھ تاچھ سے اسحاق کے بے حد قریبی ساتھی دیپک بنگیرا کا نام سامنے آیا تھا جسے پولیس نے20فروری کوگرفتار کیا اور اس کی نشاندہی پر ہی منشیات کی اتنی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ فی الحال پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ آخر یہ گروہ کن کن علاقوں میں منشیات کی سپلائی کرتا ہے اور اتنی بڑی کھیپ کہاں سے لائی گئی تھی اور کہاں سپلائی ہونیو الی تھی۔

نیوز18اردو کے لیے ممبئی سے وسیم انصاری کی رپورٹ
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Feb 22, 2021 12:08 PM IST