مرکزی وزارت صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے ایک خط میں پانچ ریاستوں – دہلی، ہریانہ، کیرالہ، مہاراشٹرا اور میزورم کو پچھلے کچھ دنوں میں زیادہ تعداد میں کووِڈ کیسز کی پیش گوئی کی ہے۔ جب کہ ملک کے کئی شہروں میں کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی واقع ہورہی ہے۔
سکریٹری راجیش بھوشن نے خط میں کہا کہ یہ دیکھتے ہوئے کہ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے اقتصادی اور سماجی سرگرمیوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔ اسی تناظر میں کووڈ-19 کے خطرے کی تشخیص پر مبنی نقطہ نظر کو مسلسل فالو اپ کرنے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی سطح پر سستی وبائی امراض کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
خط میں ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ انفیکشن کے پھیلاؤ کی نگرانی جاری رکھیں اور کوویڈ 19 کے فوری اور موثر انتظام کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ تشویش کے ابھرتے ہوئے علاقوں میں باقاعدہ نگرانی اور فالو اپ کارروائی انتہائی اہم ہے۔
پانچ نکات پر مبنی حکمت عملی اختیار کی جائے۔ جس میں ٹیسٹ-ٹریک-ٹریٹ-ویکسینیشن اور کوویڈ-مناسب رویے کی پابندی شامل ہے۔ کووڈ 19 کے نئے کیسز کے کلسٹرز کی نگرانی پر مسلسل توجہ دینے اور انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری کنٹینمنٹ کوششوں پر عمل کیا جانا چاہیے۔
ملک میں 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن 16 مارچ سے شروع ہوگی ۔ اس کے ساتھ ہی اب 60 سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کو کورونا ٹیکوں کی احتیاطی خوراک دی جائے گی ۔ پہلے سے اس عمر کے زمرہ میں سنگین بیماریوں سے متاثر لوگوں کو یہ ڈوز دی جارہی تھی ۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈویہ نے پیر کو یہ جانکاری دی ۔
مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ "2008، 2009 اور 2010 میں پیدا ہونے والے نوعمروں یا جن کی عمریں 12 سال سے زیادہ ہیں، کو 16 مارچ سے کووڈ کے ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ کووڈ 19 ویکسین حیدرآباد میں واقع بائیولوجیکل ای کے ذریعہ تیار کی گئی کاربے ویکس ہوگی ۔ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ 60 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کیلئے کورونا کی روک تھام کی خوراک کیلئے کو-موربڈی کی شرط کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے گا-
مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈویہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر بچے محفوظ ہیں تو ملک محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا : بچے محفوظ تو ملک محفوظ! مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 16 مارچ سے 12 سے 13 اور 13 سے 14 سال کے بچوں کی کووڈ ویکسینیشن شروع ہو رہی ہے۔
نیز 60 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد اب احتیاطی خوراک حاصل کر سکیں گے۔ میں بچوں کے اہل خانہ اور 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ویکسین ضرور لگوائیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔