اپنا ضلع منتخب کریں۔

    رامپورضمنی انتخابات: جذباتی ہوئےاعظم خان، کہا۔اب ہمارےپاس وقت نہیں ہے، مجھےدھوکہ مت دیجئے

     اعظم خان   کی فائل فوٹو۔(نیوز18 )۔

    اعظم خان کی فائل فوٹو۔(نیوز18 )۔

    اعظم خان نے اتوار کو ایک انتخابی میٹنگ میں جذباتی اپیل کی ہے ۔ اعظم خان نے عاصم رضا کی حمایت میں اس جلسے میں لوگوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ اب مجھے دھوکہ نہ دیں۔ میرے پاس اب وقت نہیں ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Rampur, India
    • Share this:
      رامپور اسمبلی ضمنی الیکشن 2022: اعظم خان، سماج وادی پارٹی کے بانی رکن اور مرادآباد ڈویژن میں پارٹی کے قدآور رہنما، رامپور صدر اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں اپنی پارٹی کو کامیابی دلانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔نفرت انگیز تقریر کرنے کے معاملہ میں تین سال کی سزا پانے والے اعظم خان کو اسمبلی سے نااہل قرار دینے پر رام پور میں 5 دسمبر کو ضمنی انتخابات کے پولنگ ہونے والی ہے۔۔ یہاں سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل (RLD) کے امیدوار عاصم رضا ہیں جو اعظم خان کے بہت قریب ہیں ۔

      اعظم خان اب عاصم رضا کے حق میں دن رات مہم چلانے میں مصروف ہیں۔ جہاں سماج وادی پارٹی کے تمام بڑے لیڈر مین پوری میں کھڑے ہیں، اعظم خان نے اکیلے ہی رامپور میں مورچہ سنبھالا ہے۔ وہ یہاں اکھلیش یادو کے ساتھ جینت چودھری اور چندر شیکھر کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں ۔ جبکہ وہ ان دنوں عاصم رضاکے حق میں انتخابی جلسوں کے ساتھ ا سٹریٹ میٹنگز بھی کر رہے ہیں۔

      اعظم خان نے اتوار کو ایک انتخابی میٹنگ میں جذباتی اپیل کی ہے ۔ اعظم خان نے عاصم رضا کی حمایت میں اس جلسے میں لوگوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ اب مجھے دھوکہ نہ دیں۔ میرے پاس اب وقت نہیں ہے۔ عاصم رضا کو جتوائیں اور میری جگہ اسمبلی بھیجیں۔ لوک سبھا ضمنی انتخاب میں انہیں دھوکہ دیا گیاتھا۔

      اعظم خان نے27 ماہ تک جیل میں رہنے کا درد بھی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران بیان کیاہے۔اعظم خان ملائم سنگھ یادو اور اکھلیش یادو کی حکومت میں کابینہ وزیر رہے چکے ہیں۔ سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان نے کہا کہ آپ لوگ الیکشن میں میرے خون کے آنسوؤں کا بدلہ لیں۔ آج تک نہ جان سکا کہ میرا قصور کیا ہے، یہ حکومت میری جان کی دشمن کیوں بن گئی ہے؟۔

      یہ بھی پڑھیں

      اعظم خان نے کہا کہ آپ لوگوں کی طاقت پر مجھے یقین ہے کہ ووٹوں کا فیصد اچھا ہوگا۔ تمام منفی ماحول کے بعد بھی رامپور سے سماج وادی پارٹی دوبارہ جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں میڈیکل کالج چندہ مانگ کر بنایا تھالیکن اب ای ڈی اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہاں تک کہ میرا ووٹ کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔ بی جے پی اب میرے ملک سے باہر جانے کا انتظار کر رہی ہے۔ میری عزت صرف آپ لوگ ہی رکھ سکتے ہیں۔

      رام پور میں 5 دسمبر کو ہونے والے رام پور صدر اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان سیدھا مقابلہ متوقع ہے۔ یہاں سے بی جے پی نے آکاش سکسینہ کو نامزد کیا ہے، جب کہ عاصم رضا سماج وادی پارٹی سے امیدوار ہیں۔جنہیں RLDکی حمایت بھی حاصل ہے۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: