آزادی کے بعد کی غلطی نہ دوہرائیں، گجرات میں بی جے پی کو کامیاب بنائیں، وزیر اعظم مودی کی لوگوں سے اپیل
آزادی کے بعد کی غلطی نہ دوہرائیں، گجرات میں بی جے پی کو کامیاب بنائیں، وزیر اعظم مودی کی لوگوں سے اپیل ۔ تصویر: ANI
Gujarat Elections : وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے طویل عرصہ تک رہے اقتدار کا واضح طور پر تذکرہ کرتے ہوئے گجرات کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اقتدار میں برقرار رکھیں اور ملک کی جمہوریت کے بعد کی گئی غلطی کو نہیں دوہرائیں ۔
ہمت نگر (گجرات): وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے طویل عرصہ تک رہے اقتدار کا واضح طور پر تذکرہ کرتے ہوئے گجرات کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اقتدار میں برقرار رکھیں اور ملک کی جمہوریت کے بعد کی گئی غلطی کو نہیں دوہرائیں ۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان جب آج سے 25 سال بعد آزادی کے 100 سال منائے گا تو ایسے میں ملک کی مضبوط بنیاد رکھنے کیلئے بی جے پی کی سرکار ضروری ہے ۔
وزیراعظم مودی نے سابرکانٹھا ضلع کے ہمت نگر قصبہ میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن یہاں صرف پانچ سال کی سرکار بنانے کیلئے نہیں ہے ۔ ملک نے آزادی کے 75 سال پورے کرلئے ہیں ۔ آپ کو یہ دھیان رکھنا چاہئے کہ ہندوستان آج سے 25 سال بعد کہاں ہوگا ، یہ الیکشن ایک ایسی سرکار بنانے کے بارے میں ہے جو اگلے 25 سالوں کیلئے ملک کی بنیاد کو مضبوط کرے ۔
ریاست کی کل 182 سیٹ میں سے ہمت نگر سمیت 93 سیٹوں پر دوسرے مرحلہ کے تحت پانچ دسمبر کو ووٹنگ ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی کہتا ہے کہ اگر سردار پٹیل ملک کے پہلے وزیر اعظم ہوتے تو ہندوستان ایک الگ سمت میں آگے بڑھ رہا ہوتا ۔ ہم نے سدھار پہلے سے ہی شروع کردیا ہے اور اتنی محنت کے ساتھ ملک کو صحیح سمت دی ہے ، اس لئے ہندوستان کی آزادی کے وقت کی غلطی کو پھر سے نہیں دوہرا سکتے ۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ اگلے 25 سال میں گجرات کو ترقی پافتہ کی کٹیگری میں لانا چاہتے ہیں ۔ وزیر اعظم مودی نے کانگریس لیڈروں پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ دہلی کے لوگ بھلے ہی گجرات کا دودھ پیتے ہیں اور یہاں کا نمک کھاتے ہیں، لیکن وہ یہاں آنے کے بعد غلط الفاظ کا استعمال کرتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔