اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گورکھپور: معطل ڈاکٹرکفیل خان کواب تک نہیں ملی کلین چٹ، اترپردیش حکومت کی وضاحت

    گورکھپور: معطل ڈاکٹرکفیل خان کواب تک نہیں ملی کلین چٹ، اترپردیش حکومت کی وضاحت۔(تصویر:نیوز18اردو)۔

    گورکھپور: معطل ڈاکٹرکفیل خان کواب تک نہیں ملی کلین چٹ، اترپردیش حکومت کی وضاحت۔(تصویر:نیوز18اردو)۔

    بابا راگھوداس میڈیکل کالج گورکھپور(بی آر ڈی) میں بچوں کی اموات کے معاملے میں معطل ڈاکٹر کفیل کو کلین چٹ ملنے کی تردید کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری(میڈیکل ایجوکیشن) رجنیش دوبے نے کہا کہ اس ضمن میں ابھی تک ان کو کسی قسم کی کوئی کلین چٹ نہیں دی گئی ہے۔

    • Share this:
      بابا راگھوداس میڈیکل کالج گورکھپور(بی آر ڈی) میں بچوں کی اموات کے معاملے میں معطل ڈاکٹر کفیل کو کلین چٹ ملنے کی تردید کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری(میڈیکل ایجوکیشن) رجنیش دوبے نے کہا کہ اس ضمن میں ابھی تک ان کو کسی قسم کی کوئی کلین چٹ نہیں دی گئی ہے۔لوک بھون میں میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری(میڈیکل) رجنیش دوبے نے کہا کہ ڈاکٹر کفیل خان چند دنوں قبل جن نکات پر کلین چٹ ملنے کا دعویٰ کررہے ہیں ان پر ابھی جانچ پوری نہیں ہوئی ہے۔

      پرنسپل سکریٹری نے بتایا کہ ڈاکٹرکفیل خان پرالزامات کے ضمن میں حکومت کو کچھ دستاویزات ملے ہیں۔ جن کی ابھی جانچ کی جارہی ہے۔فی الحال ڈاکٹر کفیل کو کہیں سے بھی کلین چٹ نہیں دی گئی ہے۔رجنیش دوبے نے بتایا کہ بچوں کی اموات کے معاملے میں ڈاکٹرراجیو کمار مشرا(اس وقت کے پرنسپل) ،ستیش کماراورڈاکٹر کفیل کو معطل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر کفیل پر سرکاری ملازمت میں رہتے ہوئے پرائیویٹ پریکٹس کرنے کا سنگین الزام ہے۔ وہ جن نکات کی بنیاد پر بے قصور ہونے کا دعویٰ کرر ہے ہیں ان پر ابھی جانچ چل رہی ہے۔

      انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرکفیل پرمعطلی کے دوران ضلع بہرائچ میں زبردستی علاج کرنے کی کوشش،سرکاری ملازم رہتے ہوئے حکومت مخالف پوسٹ لکھنے کے معاملوں میں بھی ایف آئی آر درج ہے۔ابھی کسی بھی محکمہ جاتی کاروائی میں آخری فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ڈاکٹر کفیل غلط طریقے سے اپنی کلین چیٹ ملنے کی خبرپھیلا رہے ہیں۔ ان کو کلین چٹ ملنے کے معاملے میں کئی اخبارات اور چینلوں کی خبریں غلط ہیں۔
      First published: