ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دلت لیڈر ڈاکٹر ادت راج نےکہا- شاہین باغ تحریک نے پوری دنیا کو متاثر کیا

سابق رکن پارلیمنٹ ادت راج نے کہا کہ شاہین باغ کی خواتین نے اچھی مثال پیش کی ہے اور اس کی سب سے بڑی خوبصورتی یہ ہے کہ مسلم خواتین اس مظاہرے میں شامل ہوئیں ورنہ اس سے قبل وہ اس طرح کے مظاہرے میں وہ شامل نہیں ہوتی تھیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 28, 2020 04:32 PM IST
  • Share this:
دلت لیڈر ڈاکٹر ادت راج نےکہا- شاہین باغ تحریک نے پوری دنیا کو متاثر کیا
سپریم کورٹ نے کہا : احتجاج کرنے کے حق پر ہمیشہ لاگو ہونے والا کوئی قانون نہیں ہوسکتا

نئی دہلی: قومی شہریت (ترمیمی) قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں خواتین مظاہرین نے اپنے منفرد طرز احتجاج سے نہ صرف پورے ہندوستان کو بلکہ پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ یہ بات سابق رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے دلت لیڈر ادت راج نے ’دبنگ دادی’ بلقیس بانو کے لئے منعقدہ ایک تقریب میں شاہین باغ مظاہرے حصہ لینے والوں کو سرٹیفیکٹ تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ آرکیو سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں انہوں نے کہا کہ شاہین باغ کی خواتین نے اچھی مثال پیش کی ہے اور اس کی سب سے بڑی خوبصورتی یہ ہے کہ مسلم خواتین اس مظاہرے میں شامل ہوئیں ورنہ اس سے قبل وہ اس طرح کے مظاہرے میں وہ شامل نہیں ہوتی تھیں۔ شاہین باغ نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور اس تحریک کی گونج نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں سنی گئی اور دنیا کو متاثر کیا۔


ڈاکٹر ادت راج نے کہا کہ شاہین باغ کے طرز پر ہر جگہ تحریک چلنی چاہئے خواہ معاملہ کچھ بھی ہو، شاہین باغ نے ایک نظیر پیش کیا ہے۔
ڈاکٹر ادت راج نے کہا کہ شاہین باغ کے طرز پر ہر جگہ تحریک چلنی چاہئے خواہ معاملہ کچھ بھی ہو، شاہین باغ نے ایک نظیر پیش کیا ہے۔


کانگریس کے دلت لیڈر ادت راج نے شاہین باغ خاتون مظاہرین کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ جس طرح انہوں نے پُرامن مظاہرہ کیا اس طرح کا مظاہرہ ہر جگہ ہونی چاہئے اور اس وقت ملک کی صورت حال نازک ہے، کسان کا معاملہ ہے، انسانی حقوق کا معاملہ ہے، سب کو حقوق کے لئے لڑنا چاہئے۔ شاہین باغ کے پیغام کے بارے میں پوچھے جانے پر ادت راج نے کہا کہ اس کا پیغام یہی ہے کہ نا انصافی کہیں بھی ہو اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے اور اپنے حقوق کے لئے لڑنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین باغ کے طرز پر ہر جگہ تحریک چلنی چاہئے خواہ معاملہ کچھ بھی ہو، شاہین باغ نے ایک نظیر پیش کیا ہے۔ اس کے علاوہ شاہین باغ نے اس مفروضہ کو بھی مسترد کردیا ہےکہ عورتیں کچھ نہیں کرسکتیں اور اس مفروضے کو بھی ختم کیا ہے جو یہ سمجھتے تھے کہ مسلم خواتین کچن تک ہی محدود رہتی ہیں۔


کانگریس کے دلت لیڈر ادت راج نے شاہین باغ خاتون مظاہرین کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ جس طرح انہوں نے پُرامن مظاہرہ کیا اس طرح کا مظاہرہ ہر جگہ ہونی چاہئے۔
کانگریس کے دلت لیڈر ادت راج نے شاہین باغ خاتون مظاہرین کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ جس طرح انہوں نے پُرامن مظاہرہ کیا اس طرح کا مظاہرہ ہر جگہ ہونی چاہئے۔


اس موقع ڈاکٹر ادت راج کے ہاتھوں شاہین باغ تحریک میں حصہ لینے والی مسلم اور غیر مسلم خواتین کو، کورکرنے والے صحافیوں اور سماجی کارکنوں کو کورونا واریرس کے سرٹی فیکٹ سے بھی نوازا کیوں کہ ان لوگوں لاک ڈاؤن کے دوران سماجی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ سرٹیفیکٹ سے نوازے جانے والوں میں، سماجی کارکن ملکہ، نصرت آراء، شہلا خاں، امینہ شیروانی،، ٹیمپٹیشن کی ٹیم، صحافی عابد انور اور دیگر صحافی اور خواتین شامل تھیں۔ آر کیو سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کی بانی چیئرپرسن کنیز فاطمہ نے کہا کہ اس اعزاز کے ذریعہ تحریک میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا مقصد اس تحریک کی روح کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین باغ ہماری شناخت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دادی بلقیس بانو کو آنا تھا، لیکن گھر میں میت کی وجہ سے انہیں باہر جانا پڑا، لیکن انہوں نے ویڈیو لائیو سے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 28, 2020 04:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading