پاکستان کو خفیہ معلومات دینے والاDRDO سائنسداں پردیپ کرولکر برطرف، اے ٹی ایس نے لیا حراست میں

پاکستان کو خفیہ معلومات دینے والاDRDO سائنسداں پردیپ کرولکر برطرف، اے ٹی ایس نے لیا حراست میں

پاکستان کو خفیہ معلومات دینے والاDRDO سائنسداں پردیپ کرولکر برطرف، اے ٹی ایس نے لیا حراست میں

2022 سے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنٹوں کے ساتھ کرولکر رابطے میں تھا۔ کرولکر کو مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت پونے سے گرفتار کیا تھا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    پاکستان کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں گرفتار ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے سائنسدان پردیپ ایم کرولکر کو جمعہ کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ ڈی آر ڈی او نے یہ قدم پاکستانی جاسوسوں کو معلومات لیک کرنے کے معاملے میں تحقیقات کے بعد اٹھایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے سائنسدان کو 9 مئی تک اے ٹی ایس کی تحویل میں بھیج دیا۔

    ڈی آر ڈی او کے ایک عہدیدار نے جمعہ کو بتایا، ہماری جانچ میں یہ ثابت ہونے کے بعد کہ وہ حساس معلومات لیک کررہے تھے، سائنسداں کو تجربہ گاہ کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ ان کے خلاف دیگر ایجنسیوں سے معلومات ملنے کے بعد ڈی آر ڈی او نے جانچ شروع کی تھی۔ انہیں دوسرے آفس سے اٹیچ کیا گیا تھا۔

    ہنی ٹریپ کا معاملہ، سال 2022 سے ہی تھا رابطے میں

    2022 سے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنٹوں کے ساتھ کرولکر رابطے میں تھا۔ کرولکر کو مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت پونے سے گرفتار کیا تھا۔ ہنی ٹریپ میں پھنس کر خفیہ معلومات اکٹھی کرنے کا یہ معاملہ ہے۔ پاکستان کی خاتون انٹیلی جنس ایجنٹ نے ملزمان سے واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کیا تھا جس کے بعد سے وہ واٹس ایپ میسجز اور ویڈیو کالز کے ذریعے مسلسل رابطے میں تھیں۔ اے ٹی ایس افسر کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران کرولکر نے اعتراف کیا کہ اس نے خاتون کے ساتھ ویڈیو چیٹ کی تھی۔


    یہ بھی پڑھیں:

    این سی پی کے صدر بنے رہیں گے شرد پوار، واپس لیا اپنا استعفی، کہی یہ بڑی بات

    یہ بھی پڑھیں:

    کشمیر پر بیان دے کر پھنسے بلاول بھٹو، جے شنکر کا پلٹ وار، کہا: 'پاکستان اب پی او کے خالی کرے گا'

    اے ٹی ایس کے مطابق، ذمہ دار عہدے پر ہونے کے باوجود ڈی آر ڈی او کے عہدیدار نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور حساس جانکاریوں کو لیک کر کے ملک کی سلامتی سے سمجھوتہ کیا۔ آفیشل رازداری ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ممبئی میں اے ٹی ایس کی کالاچوکی یونٹ میں کیس درج کیا گیا ہے۔ معاملے کی آگے جانچ جاری ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: