உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی میں 1476 کروڑ روپے کی ڈرگس ضبط، فلمی اسٹائل میں ہورہی تھی اسمگلنگ

    ممبئی میں 1476 کروڑ روپے کی ڈرگس ضبط، فلمی اسٹائل میں ہورہی تھی اسمگلنگ ۔ فائل فوٹو ۔ اے این آئی ۔

    ممبئی میں 1476 کروڑ روپے کی ڈرگس ضبط، فلمی اسٹائل میں ہورہی تھی اسمگلنگ ۔ فائل فوٹو ۔ اے این آئی ۔

    Shocking News: ڈی آر آئی کے مطابق 198 کلو کرسٹل میتھم فیٹامائن اور نو کلو کی کوکین پکڑی گئی ہے ۔ ان کی بازار میں قیمت 1476 کروڑ روپے ہے ۔ یہ ڈریگس غیر ملکی ریستورانوں کی آڑ میں لائی جارہی تھی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Maharashtra | Mumbai | Pune
    • Share this:
      ممبئی : ممبئی کے واشی میں ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلی جنس نے بڑی مقدار میں ڈرگس پکڑی ہے ۔ ڈی آر آئی کے مطابق 198 کلو کرسٹل میتھم فیٹامائن اور نو کلو کی کوکین پکڑی گئی ہے ۔ ان کی بازار میں قیمت 1476 کروڑ روپے ہے ۔ یہ ڈریگس غیر ملکی سنتروں کی آڑ میں لائی جارہی تھی ۔ جانکاری کے مطابق ڈی آر آئی کی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ ایک ٹرک میں بڑی مقدار میں کرسٹل میتھم فیٹامائن اور کوکین کی اسمگلنگ ہورہی ہے ۔

      ٹیم نے واشی کے پاس اس ٹرک کو گھیر لیا اور تلاشی لی ۔ تلاشی میں پتہ چلا کہ ٹرک میں ویلینشیا کے سنترے جارہے ہیں ۔ اس کے بعد اس کے بکسوں کو کھولا تو اس میں ڈرگس نکلی ۔ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ غیر ملکی سنتروں کی آڑ میں 198 کلو کرسٹل میتھم فیٹامائن اور نو کلو کوکین کی اسمگلنگ کی جارہی تھی ۔ ڈی آر آئی نے بتایا کہ اسمگلروں کو پکڑ لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: الور میں آٹھویں کی طالبہ سے آٹھ لوگوں نے کی اجتماعی آبروریزی، پھر وائرل کردیا ویڈیو


      غور طلب ہے کہ دو دن پہلے ہی حال ہی میں این سی بی کے ممبئی زون نے بھی بھاری مقدار میں بلیک کوکین کو ضبط کیا تھا ۔ تین کلو گرام سے زیادہ اس بلیک کوکین کی بین الاقوامی بازار میں قیمت تقریبا تین کروڑ روپے بتائی گئی تھی ۔ یہ اپنے آپ میں پہلا معاملہ بتایا جاتا ہے کہ جب بلیک کوکین ضبط کی گئی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: امت شاہ کے دورہ جموں و کشمیر کی کیا ہے اہمیت، جانئے کہا کہتے ہیں سیاسی ماہرین


      این سی بی ممبئی کے مطابق بلیک کوکین کو پکڑنا کافی مشکل ہوتا ہے ۔اس کی بو اسنفرڈاگ بھی نہیں پکڑ پاتے ہیں ۔ اس کے پیچھے کی بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ عام کوکین میں بو آتی ہے، لیکن بلیک کوکین میں بالکل بی بو نہیں آتی ہے ، اس لئے اس کو پکڑنا کافی مشکل ہوتا ہے ۔ بلیک کوکین کی پہلی مرتبہ ہندوستان میں اسمگلنگ کی گئی ہے ۔

      این سی بی افسران کے مطابق اس بلیک کوکین کے بارے میں ہمارے پاس پن پوائنٹ انفارمیشن تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بلیک کوکین ممبئی سے گوا جانے والی تھی ۔ این سی بی نے کہا تھا کہ آپریشن لگاتار جاری تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: