ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: سانبا میں فوجی ٹھکانوں کے پاس پھر نظر آئے ڈرون، ہندوستانی فوجیوں نے کی فائرنگ

ذرائع نے بتایا کہ یہ ڈرون جمعرات کی رات تقریباً 8.05 بجے اور 8.15 بجے دیکھے گئے، جن کے اوپر کئی راونڈ کی فائرنگ کی گئی، لیکن ڈرون غائب ہوگئے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: سانبا میں فوجی ٹھکانوں کے پاس پھر نظر آئے ڈرون، ہندوستانی فوجیوں نے کی فائرنگ
جموں وکشمیر: سانبا میں فوجی ٹھکانوں کے پاس پھر نظر آئے ڈرون، ہندوستانی فوجیوں نے کی فائرنگ

سری نگر: جموں وکشمیر کے سانبا میں جمعرات کی شب ہندوستانی فوج کے اہم فوجی ادارے کے پاس دو ڈرون دیکھے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ ڈرون جمعرات کی رات تقریباً 8.05 بجے اور 8.15 بجے دیکھے گئے، جن کے اوپر کئی راونڈ کی فائرنگ کی گئی، لیکن ڈرون غائب ہوگئے۔ واضح رہے کہ کل رات بھی ہیرا نگر اور کالوچک ملٹری اسٹیشن کے پاس ڈرون دیکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سرحد کے قریب ہندوستان کے اہم فوجی ادارے کے قریب مسلسل دوسرے دن ڈرون دیکھا گیا ہے۔ فوج نے بدھ کو بھی کنٹرول لائن (ایل او سی) کے پاس ہندوستانی علاقے میں گھسنے کی کوشش کر رہے پاکستانی کواڈ کاپٹر (ڈرون) پر فائرنگ کی تھی۔


ذرائع نے بتایا کہ فوج کے تیار جوانوں نے بدھ کی رات تقریباً 9 بجے پلّن واکا سیکٹر میں اسے دیکھا۔ ذرائع نے کہا کہ جب فوجیوں نے کواڈ کاپٹر کو نیچے گرانے کے لئے گولیاں چلائیں تو وہ پاکستان کی طرف لوٹ گیا۔ ذرائع نے کہا کہ اسے بنیادی طور پر علاقے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جموں ایئر فورس اسٹیشن کے پاس ٹمٹماتی سفید روشنی کا پتہ چلا۔


دو جولائی کو بھی دیکھا گیا تھا ڈرون


ایک سینئر افسر نے بتایا کہ بدھ کو بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے جموں وکشمیر کے ارنیا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے پاس ایک اڑنے والی چیز کو دیکھا اور اس پر گولیاں چلا دیں۔ دو جولائی کو پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون نے ارنیا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد سے ہندوستانی علاقے میں داخلہ ہونے کی کوشش کی، لیکن بی ایس ایف کے جوانوں کے ذریعہ گولی چلائے جانے کے بعد وہ پیچھے لوٹ گیا۔

پاکستان واقع دہشت گردوں نے 27 جون کو صبح جموں شہر میں ہندوستانی ایئر بیس اسٹیشن پر ڈرون کے ذریعہ دو بم گرائے تھے، جس سے دو ملازمین کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔ یہ ڈرون جموں میں ایئر فورس اسٹیشن پر ڈرون کے ذریعہ ہی ہوئے دھماکوں کے کچھ دن بعد نظر آئے ہیں۔ اس حملے میں ہندوستانی فضائیہ کے دو جواہ زخمی ہوگئے تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 15, 2021 10:58 PM IST