உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Droupadi Murmu ہندوستان کی 15ویں صدر بنیں، CJI این وی رمنا نے دلایا حلف

    Youtube Video

    Presidential Swearing-in Ceremony: چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس این وی رمنا نے انہیں پارلیمنٹ ہاؤس کے تاریخی سینٹرل ہال میں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ دروپدی مرمو ملک کی سب سے کم عمر اور پہلی قبائلی صدر ہیں۔

    • Share this:
      Presidential Swearing-in Ceremony:  دروپدی مرمو Droupadi Murmu نے آج ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے یعنی صدر President کے عہدے کا حلف لیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس این وی رمنا نے انہیں پارلیمنٹ ہاؤس کے تاریخی سینٹرل ہال میں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ دروپدی مرمو ملک کی سب سے کم عمر اور پہلی قبائلی صدر ہیں۔ وہ ہندوستان کی پہلی صدر ہیں جو آزادی کے بعد پیدا ہوئیں۔ حلف لینے سے پہلے مرمو مہاتما گاندھی کی یادگار جگہ راج گھاٹ پہنچیں اور پھول چڑھائے۔

      اس کے بعد وہ راشٹرپتی بھون پہنچیں، جہاں مرمو کا سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کووند اور ان کی اہلیہ نے استقبال کیا۔ صدر کے محافظ دستے نے دروپدی مرمو کو سلامی دی۔ اس سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کووند کے بعد دروپدی مرمو پارلیمنٹ ہاؤس کے لیے روانہ ہوگئیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے دروپدی مرمو اور سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کووند کا سنٹرل ہال کے باہر استقبال کیا۔

      یوپی کے بارہ Barabanki میں پوروانچل ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 8افراد کی موقع پر ہی موت


      symptom of suicide: موڈ سوئنگ بھی ہو سکتی ہے خودکشی کی علامت، جانئے ماہرین کی رائے

      نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، یونین کونسل کے اراکین، ریاستوں کے گورنر، وزرائے اعلیٰ، سفارتی مشنوں کے سربراہان، اراکین پارلیمنٹ اور اعلیٰ افسران۔ حکومت اور فوجی افسر دروپدی مرمو نے حلف لیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: