گوہاٹی۔ منشیات کے عادی افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف سماجی طور پر ایک سخت فیصلہ آیا ہے۔ آسام کے موریگاؤں ضلع کی قبرستان کمیٹی نے منشیات کے عادی یا منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے جنازے میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس حکم نامے کے ساتھ ہی موریگاؤں ضلع کی مویرا باڑی سٹی قبرستان کمیٹی نے منشیات کے عادی افراد اور اس کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف براہ راست جنگ چھیڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہر کی قبرستان کمیٹی نے یہ فیصلہ لوگوں میں منشیات کی عادت کے خلاف بیداری پھیلانے کے لیے کیا ہے۔ مویرا باڑی ٹاؤن قبرستان کمیٹی کے چیئرمین محبوب مختار نے بتایا کہ یہ فیصلہ عوام کو منشیات کی لعنت سے آگاہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق جو لوگ منشیات کے عادی ہیں یا کسی بھی قسم کے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں، انہیں موت کے بعد قبرستان میں دفنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
میرے پاس بھی ہیں 2000 کے نوٹ! اب مجھے آگے کیا کرنا ہوگاَ جانئے مکمل طریقہآسام کے وزیر اعلیٰ نے بھی ردعمل ظاہر کیا۔منشیات کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا شرما نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ریاست میں پچھلے دو سالوں میں منشیات کے خلاف سب سے اثردار جنگ چھیڑی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے تقریباً 9309 لوگوں کو حراست میں لیا گیا اور تقریباً 1430 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی تقریباً 420 ایکڑ افیم اور گانجے کی کھیتی کو تباہ کر دیا گیا۔
سول سروس، IASکیلئے مفت کوچنگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کوچنگ اکیڈمی نے مانگی داخلہ درخواستیںمنشیات کے عادی افراد کے لیے سخت پیغامقبرستان کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر بہت سے نوجوان منشیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔ اب بہت سے بچے منشیات کے عادی ہو چکے ہیں۔ اس اقدام سے منشیات کے عادی افراد کو ایک مضبوط پیغام جائے گا اور صرف اسی سے منشیات کے کاروبار کو روکنا ممکن ہو سکے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔